لاہور: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے پانچویں روز کا آغازگوجرانوالہ سے کرے گی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پانچویں روز کا آغاز گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی رہنما علی اشرف مغل کی رہائشگاہ سے کیا جائے گا۔
گوجرانوالہ کے مختلف مقامات پر عمران خان کا استقبال کیا جائے گا ۔ شرکا چن دا قلعہ سے گوندلانوالہ چوک تک جائیں گے ۔
لانگ مارچ کے باعث گوجرانوالہ جی ٹی روڈ کے اطراف میں موجود تمام تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی کا لانگ مارچ گوجرانوالہ کے علاقے چن دا قلعہ پہنچا تھا ۔ مارچ کے چوتھے روز کا آغاز کامونکی سے ہوا تھا اور اس دوران وہ ایمن آباد سے گوجرانوالہ کے علاقے چن دا قلعہ پہنچا تھا ۔
چن دا قلعہ پہنچنے پر عمران خان نے مارچ کے شرکاء سے خطاب کیا اور کہا کہ اِدھر سے میں گوجرانوالہ شہر کے سفر کا آغاز کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ شہر سے جب ہم گزریں گے تو سارے پاکستان میں نظر آئے گا ملک میں انقلاب آرہا ہے، ساری قوم گواہ ہے پاکستان میں پُرامن انقلاب آ رہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے 28 اکتوبر کو لاہور کے لبرٹی چوک سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کیاتھا ۔
30 لاکھ روپے سے زائد کا پیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط
- 7 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم و نشریات میں روڈ سیفٹی کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد
- 11 گھنٹے قبل
نائب وزیراعظم کی مراکش کشتی حادثہ متاثرین کی بھرپور اور بروقت مدد کی ہدایت
- 7 گھنٹے قبل
کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کے حوالے
- 7 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی
- 9 گھنٹے قبل
مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب
- 5 گھنٹے قبل
تجارتی جہازوں پر حملے ایک سنگین عالمی چیلنج کے طور پر ابھرے
- 9 گھنٹے قبل
جب بھی اقتدار میں آئے ہیں ہم نے معیشت کی مضبوطی پر کام کیا ہے ، رانا تنویر
- 10 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈ کیس کی تحقیقات برطانوی ایجنسی نے خود کیں ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات
- 9 گھنٹے قبل
غزہ کی جنگ بندی مسئلہ فلسطین کے جامع حل کا پیش خیمہ ثابت ہو گی، منیر اکرم
- 9 گھنٹے قبل
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے لاپتہ بچے صارم کی لاش مل گئی
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان بار کونسل کی جانب سے 190ملین پاؤنڈ کیس فیصلے کے حوالے سے اعلامیہ جاری
- 7 گھنٹے قبل