اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں ملک میں ایمرجنسی لگے، دھونس، گالی اوردھمکی سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کا مقصد اپنی کرپشن چھپانا ہے ، ان کے ہاتھ پہلے کچھ نہیں آیا، اب بھی کچھ نہیں آنا، عمران خان کو وضاحت کریں کہ وہ اسلام آباد کی طرف اپنے لانگ مارچ کے دوران کنٹینر پر کی جانے والی تقاریر میں کس کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں پورا پاکستان کھڑا ہے لیکن کچھ لوگوں کے مجمع کو عوام نہیں کہا جاسکتا، عمران خان کہتے ہیں کہ میڈیا آزاد نہیں اگر میڈیا آزاد نہ ہوتا آپ کی آواز یہاں تک نہ آتی۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ ریاست اپنے لوگوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے ، عمران خان خون خرابے سے انقلاب چاہتے ہیں ، ایک طرف ادب دوسری طرف گالی ، دماغ کی خرابی اور فرسٹیشن ہے ، عمران خان نے آرمی چیف کو اقتدار بچانے کیلئے تاحیات ایکسٹینشن کی آفردی تھی ، آرمی چیف کو مدت ملازمت میں تاحیات توسیع کی پیش کش آئین سے کھلواڑ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عمران خان کے دھرنے سے نمٹنا جانتی ہے ، عمران خان کو گھر بھیج دیں گے، انہیں اپنے منصوبے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 4 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 18 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 16 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 18 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 21 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل



