ایرانی آرمی چیف کافیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ، جنگ میں پاکستانی حمایت پر اظہار تشکر
ایرانی چیف نے فیلڈ مارشل سے گفتگو میں دوران جنگ حمایت کرنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ۔


تہران: ایرانی مسلح فوج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحمان موسوی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں ایرانی فوج کے سربراہ نے اسرائیل کے خلاف 12 روزہ جنگ کے دوران حمایت پر پاکستان سے باضابطہ اظہار تشکر کیا ہے۔
ایرانی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل عبد الرحیم موسوی نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں اسلام آباد کے بہادرانہ موقف کی تعریف کی۔
میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے فیلڈ مارشل سے گفتگو میں پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا کہ وہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مسلط کی گئی 12 روزہ جارحیت کے دوران ایران کے ساتھ کھڑے رہے۔
ٹیلیفونک گفتگو میں میجر جنرل عبد الرحیم موسوی نے پاکستانی مؤقف کو جرات مندانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اہم کمانڈروں کی شہادت سمیت دیگر نقصانات کے باوجود دشمن کو جنگ بندی کی درخواست پر مجبور کیا۔
ایران کے آرمی چیف میجر جنرل عبدالرحمان موسوی نے کہا کہ اس جارحانہ جنگ میں امریکا اور مغربی ممالک نے نہ صرف اسرائیل کو تمام ممکنہ مدد فراہم کی بلکہ ایران کے خلاف ہر قسم کا پروپیگنڈا کیا۔
ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں فوجی سربراہوں نے علاقائی سلامتی اور مشترکہ دفاع کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ 13 جون کو اسرائیل نے ایران کے مختلف علاقوں پر اچانک حملوں کا آغاز کیا تھا، جن میں ایرانی فوج اور پاسدارانِ انقلاب کے سینئر کمانڈرز سمیت جوہری سائنسدان بھی شہید ہوئے۔
ابتدائی حملے شہری و عسکری اہداف پر انتہائی تباہ کن نوعیت کے تھے۔ اس کے بعد امریکا نے بھی فردو، اصفہان اور نطنز میں ایرانی جوہری تنصیبات پر فضائی کارروائیاں کیں، جس سے خطے میں ایک نئی جنگی فضا پیدا ہو گئی، جوابی کارروائی میں ایران نے اسرائیل پر درجنوں میزائل داغے جنہوں نے تل ابیب سمیت دیگر اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا ۔
خیال رہے کہ جب اسرائیلی حکومت نے 13 جون کو ایران پر اپنی وحشیانہ جارحیت شروع کی تو پاکستان کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران کی حمایت کی گئی تھی۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 12 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 6 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 9 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 11 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 9 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago





