جی این این سوشل

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : پاکستان اور جنوبی افریقہ  کے درمیان اہم میچ آج ہوگا 

سڈنی : سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ کا اہم میچ آج سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : پاکستان اور جنوبی افریقہ  کے درمیان اہم میچ آج ہوگا 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج (جمعرات کو ) مزید ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔ 

 میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم کو مایہ ناز بلے باز بابر اعظم لیڈ کر رہے ہیں جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم ٹیمبا بایوما کی قیادت میں میدان میں اترے گی ۔

فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیکنیکل کمیٹی نے فخر زمان کی جگہ محمد حارث کی شمولیت کی منظوری دی ہے۔ محمد حارث پاکستان ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل تھے۔

 سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ بہت اہمیت  کا حامل ہے ،  جنوبی افریقہ میچ میں فتح کے ساتھ نہ صرف سیمی فائنل میں یقینی جگہ بنالے گا بلکہ پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر بھی ہو جائے گی۔

میگا ایونٹ کے سپر 12 رائونڈ میں پروٹیز ٹیم تین میچز کھیلنے کے بعد 5 پوائنٹس کے ساتھ گروپ 2 میں سرفہرست ہے جبکہ پاکستان کی ٹیم بھی تین میچز کھیل چکی ہے تاہم وہ ایک میچ جیت سکی ہے اور وہ دو پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔

میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 9 نومبرکو سڈنی اور دوسرا سیمی فائنل میچ 10 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا ۔ 

فائنل میچ 13نومبر کو ایم سی جی میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، اس موقع پر اعظم سواتی کو عدالت میں پیش کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم خان سواتی کو انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اعظم خان سواتی کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کرنے کے لیے لایا گیا۔

عدالت میں پولیس کی جانب سے اعظم خان سواتی کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی ، جسے  عدالت نے مسترد کردیا اور پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، اس موقع پر اعظم سواتی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

وزیر اعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

وزیراعظم نے شہداء کی بلندی درجات کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے آج(منگل کو) ایک بیان میں حملے میں ایف سی کے شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نے شہداء کی بلندی درجات کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ اُن سمیت پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے اُن افسروں اور اہلکاروں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لئے انتھک کام کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 37 فلسطینی شہید

رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج نے کمال عدوان ہسپتال پر دوسرے دن بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی   جنگی جارحیت جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 37 فلسطینی شہید

غزہ میں صیہونی فوج کی بربریت تھم نہ سکی ، اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 37 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بیت لاحیہ میں ایک گھر پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 20 فلسطینی شہید ہو گئے، غزہ شہر کے تفح محلے میں ایک گھر پر حملے میں 4 فلسطینی جبکہ وسطی دیر البلاح میں ایک خیمے پر حملے میں 2 فلسطینی شہید ہوئے۔

وسطی عزہ زاویدہ میں ایک خیمے پر حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ خان یونس میں خیموں پر حملے میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج نے کمال عدوان ہسپتال پر دوسرے دن بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، اس حملے میں زخمی ہونے والوں میں نوزائیدہ بچے، مریض اور ہسپتال کا عملہ شامل ہے۔

ڈائریکٹر آف نرسنگ کمال عدوان  ہسپتال کا بتانا تھا کہ اس وقت ہسپتال میں صرف 4 ڈاکٹرز اور 50رضاکار موجود ہیں اور اسرائیلی فوج نےگزشتہ ہفتے ہسپتال کے عملے کو حراست میں لیا ہے، زیرِ حراست عملے میں سرجن، نیورولوجسٹ اور ماہرین اطفال شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک ڈرون حملہ بھی کیا جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔
اس کے علاوہ اسرائیلی آبادکاروں نے مغربی کنارے کے متعدد گھر اور گاڑیاں جلا دیں، فلسطینی حکام کا یہ کہنا ہے کہ اسرائیل روزانہ کی بنیاد پر 12 فلسطینی خاندانوں کو بے گھر کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر2023 سے اب تک رپورٹ کی گئی فلسطینی شہادتوں کی تعداد 44 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد زخمی اور سینکڑوں لاپتہ ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll