پاکستان
آمدن سے زائد اثاثے اور غیر قانونی لائسنس کیس ، نیب کا عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
لاہور: ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو غیر قانونی لائسنس اور آمدن سے زائد اثاثوں میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع نیب کے مطابق نیب ہیڈ کوارٹر نے نیب لاہور کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی گرفتاری کیلئے 15 دن کا وقت دے دیا ۔ نیب ہیڈ کوارٹر نے عثمان بزدار کی گرفتاری سے متعلق مواد جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
نیب انویسٹی گیشن ٹیم نے بریفنگ دی کہ عثمان بزدار کے خلاف ابھی ایسے شواہد نہیں ملے کہ گرفتار کیا جاسکے ۔
نیب ہیڈ کوارٹر نے ہدایت کی کہ 15 دن میں شواہد حاصل کر کے عثمان بزدار کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔
نیب لاہور نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) سمیت دیگر سوسائٹیز کو مراسلے لکھ رکھے ہیں جس میں عثمان بزدار کے نام پر موجود جائیداد کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
تجارت
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
سونے کی فی تولہ نئی قیمت500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے ہوگئی
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج کمی ہوگئی۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں عالمی منڈی کے زیراثر سونے کی قیمت میں کمی ہوئی اور فی تولہ سونے کے بھاؤ 500 روپے کم ہوگئے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ نئی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار798 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 2736 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں 10 گرام سونا 600 روپے اور فی تولہ 700 سونا روپے مہنگا ہوا تھا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 43 ہزار 227 روپے اور فی تولہ 2 لاکھ 83 ہزار 700 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
علاقائی
کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی ، فی یونٹ میں 40 پیسےکا اضافہ
بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےکراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی کردی، بجلی 40 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی۔
نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، جس کے مطابق کراچی کے لیے بجلی 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی، بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین سے اضافی وصولیاں جنوری 2025 کے بلز میں کرے گی، کے الیکٹرک نے اگست کے لیے 51 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔
جرم
جنوبی وزیرستان : نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ،پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق
واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں رات گئے پیش آیا
جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت تین افرا د جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا اعظم ورسک روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس سے گاڑی میں سوار 3 افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مصطفیٰ اور یونس جبکہ ایک پولیس اہلکار عثمان کے نام سے ہوئی ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق تمام لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔
-
تجارت ایک دن پہلے
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
-
علاقائی 2 دن پہلے
لاہور میں اسموگ کی ابتر صورتحال ، ایک ہفتے کے لیے پرائمری اسکول بند کرنے کا فیصلہ
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی لاہور سے اچانک پشاور پہنچ گئیں
-
تجارت 21 منٹ پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
توشہ خانہ ٹو: بشری بی بی کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج