جی این این سوشل

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ جاری

سڈنی : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ کا اہم میچ آج سڈنی میں کھیلا جا رہا ہے ، پاکستان  نے  جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج (جمعرات کو ) مزید ایک میچ کھیلا جارہا ہے ، جس میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔  

 میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا ،  پاکستان ٹیم کو مایہ ناز بلے باز بابر اعظم لیڈ کر رہے ہیں جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم ٹیمبا بایوما کی قیادت میں میدان میں اترے گی ۔ فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیکنیکل کمیٹی نے فخر زمان کی جگہ محمد حارث کی شمولیت کی منظوری دی ہے۔ محمد حارث پاکستان ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل تھے۔

 سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ بہت اہمیت  کا حامل ہے ،  جنوبی افریقہ میچ میں فتح کے ساتھ نہ صرف سیمی فائنل میں یقینی جگہ بنالے گا بلکہ پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر بھی ہو جائے گی۔

میگا ایونٹ کے سپر 12 رائونڈ میں پروٹیز ٹیم تین میچز کھیلنے کے بعد 5 پوائنٹس کے ساتھ گروپ 2 میں سرفہرست ہے جبکہ پاکستان کی ٹیم بھی تین میچز کھیل چکی ہے تاہم وہ ایک میچ جیت سکی ہے اور وہ دو پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔

میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 9 نومبرکو سڈنی اور دوسرا سیمی فائنل میچ 10 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا ۔ 

فائنل میچ 13نومبر کو ایم سی جی میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

 

 

جرم

ملک میں بذریعہ ٹرین کروڑوں روپے کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ریلویز پولیس نے پنڈی اسٹیشن سے 46 کلو گرام سے زائد چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں بذریعہ  ٹرین  کروڑوں روپے کی منشیات اسمگلنگ  کی کوشش ناکام

ملک میں بذریعہ ٹرین کروڑوں روپے کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

پاکستان ریلویز پولیس نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے 46 کلو گرام سے زائد چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

 مختلف کارروائیوں کے دوران 2خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان منشیات کی بڑی کھیپ کو راولپنڈی سے ٹرین کے ذریعے کراچی اسمگل کرنا چاہتے تھے۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 3 پر ڈیوٹی پر موجود ایس ایچ او عامر نذیر اور دیگر اہلکاروں نے ملزمان کو شک کی بنیاد پر چیک کیا۔

تلاشی کے دورانِ ملزمان عزت اللہ اور بلال کے بیگ سے 30 کلو گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ ملزمان خواتین روشین اور ادیبہ کے ہینڈ بیگ سے 16 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔

ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزمان منشیات کو راولپنڈی سے کراچی اسمگل کرنا چاہتے تھے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس راولپنڈی میں مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سروسز چیفس کی مدمت ملازمت میں اضافہ ،پی ٹی آئی وفد کی  آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے

ملاقات میں پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سروسز چیفس کی مدمت ملازمت میں اضافہ ،پی ٹی آئی وفد کی  آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے

 پاکستان تحریک انصاف  نے ججز کی تعداد اور سروسز چیفس کی مدت بڑھانے کے معاملے پر جے یو آئی ف سے رابطہ کرکے اہم ملاقات طے کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا  وفد آج مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کرے گا۔

ملاقات میں پارلیمان سے منظور ہونے والی  حالیہ ترامیم جس میں ججوں کی تعداد میں اضافہ اور مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافے اور آئندہ کے لا ئحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ اور سینٹ سے سروسز چیفس کی مدت ملازمت اور ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق منظور والی ترامیم پر قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کے دستخط  ترمیمی بلز قانون بن چکے ہیں۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز منظور ہونے والی ترمیم میں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کر دی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر

سپریم کورٹ نے آئینی درخواست کو ڈائری نمبر بھی الاٹ کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک  اور درخواست دائر

26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان ایک اور درخواست میں دائر کی گئی ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی۔ سپریم کورٹ نے آئینی درخواست کو ڈائری نمبر بھی الاٹ کردیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہے، عدلیہ کی آزادی کو سلب کرنے کا اختیار پارلیمان کے پاس بھی نہیں۔ سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ بنیادی حقوق کو ختم یا کم نہیں کیا جا سکتا، اس لیے عدلیہ کی آزادی سے متصادم ترمیم کالعدم قرار دی جائے۔

درخواست گزار نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں تشکیل نو پانے والے جوڈیشل کمیشن کو اجلاس منعقد کرنے سے روکا جائے۔ درخواست میں وفاق، چاروں صوبوں، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو فریق بنایا گیا ہے، اس کے علاوہ صدر مملکت اور وزیراعظم کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

قبل ازیں 26 ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ بینچ کے لیے 2 سینئر ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا، دونوں سینئر ججز نے اسی ہفتے چھبیسویں ویں ترمیم کا کیس فل کورٹ میں لگانے کا مطالبہ کر دیا۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ نے حال ہی میں آئین میں 26ویں ترمیم کرتے ہوئے آئینی معاملات سننے کے لیے آئینی بینچ تشکیل دینے کی منظوری دی ہے جبکہ ججز کی تعیناتی کا طریقہ کار بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll