لاہور : پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے میں بارش اور برف باری کا الرٹ جاری کر دیا۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ آج شام ملک میں داخل ہو گا، جس کے تحت 5 سے 7 نومبر تک لاہور، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ اور نارووال میں بارش کا امکان ہے۔
اس سسٹم کے تحت گوجرانوالہ، گجرات، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، حافظ آباد، جھنگ اور فیصل آباد میں بھی بارش کا امکان ہے ۔
مغربی ہواؤں کے سلسلے کے باعث مری، اسلام آباد، گجرات، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں 5 اور 6 نومبر کو موسلا دھار بارش متوقع ہے ، 6 نومبر کی شام سے 7 نومبر تک ملتان، ڈی جی خان، بھکر اور لیہ میں درمیانی بارشوں کا امکان ہے ۔
ساہیوال، اوکاڑہ، راجن پور اور مظفر گڑھ میں بھی بارش ہو سکتی ہے جبکہ پہاڑوں پر برف باری اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے ۔
بالائی علاقوں میں دن میں درجۂ حرارت میں 5 سے 7، جنوبی علاقوں میں 2 سے 4 سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔
بارش کا سلسلہ ختم ہوتے ہی ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہوں گے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب بھر کی انتظامیہ ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل رکھے ۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کے عملے کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی کاسنگل سیلز ٹیکس ریٹرن کے دائرہ کار میں مزید توسیع کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل
ہش منی کیس، امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دے دیا
- 7 گھنٹے قبل
تعلیمی شعبہ میں ترکیہ کے ساتھ شراکت داری چاہتے ہیں،وزیر اعلی مریم نواز
- 6 گھنٹے قبل
کوئٹہ کوئلہ کان میں دھماکہ، جاں بحق ہونے والے4 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں
- 7 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر یو اے ای کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر ایک ملزم گرفتار
- 6 گھنٹے قبل
190 ملین پاوّنڈ ریفرنس کیس ،سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سمیت کل 35 گواہان کے بیان قلمبند
- 9 گھنٹے قبل
پشاور: صوبائی حکومت کی جانب سےشدید سردی اور برفباری والے علاقوں میں خیموں کی فراہمی جاری
- 6 گھنٹے قبل
شدید دھند کے باعث موٹر ویز مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند
- 5 گھنٹے قبل
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 5 خوارجی دہشت گرد ہلاک
- 9 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف سے سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحہٰ کی ملاقات،غزہ جنگ بندی پر زور
- 5 گھنٹے قبل
مسلسل چوتھے روز سو نے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ،نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 8 گھنٹے قبل
محمد آصف نےتیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
- 9 گھنٹے قبل