اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے آج شام 5 بجے پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی اجتماع کرنے کا اعلان کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ آج پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی اجتماعات ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہر شہر کی پی ٹی آئی کی تنظیم احتجاج کی جگہ کا اعلان خود کرے گی۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ ان کو دکھائیں حقیقی طور پر آزاد قوم کو کوئی دبا نہیں سکتا، میں خود لبرٹی چوک لاہور میں احتجاج میں شرکت کروں گا۔
کل پانچ بجے پاکستان کے تمام شہروں میں احتجاجی اجتماع ہوں گے. ہر شہر کی احتجاج کی جگہ کا اعلان مقامی تنظیمیں کریں گی. ان کو دکھائیں حقیقی طور پر آزاد قوم کو کوئی دبا نہیں سکتا. میں خود لبرٹی چوک لاہور میں احتجاج میں شرکت کروں گا
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 4, 2022
دوسری جانب ترجمان وزیر اعلیٰ و حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے بھی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ آج شام 5 بجے پاکستان کے تمام شہروں میں احتجاج ہوگا ، عمران خان پر حملے میں ملوث تینوں کرداروں کے استعفی تک احتجاج جاری رہے گا۔ ان کاکہنا تھا کہ ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی سازش کی گئی، اسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی جانب جانب لانگ مارچ کے ساتویں دن گوجرانوالہ میں فائرنگ کے واقعے میں سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان زخمی ہوئے تھے ۔ فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 13 گھنٹے قبل

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 11 گھنٹے قبل

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 12 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 13 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 11 گھنٹے قبل

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 9 گھنٹے قبل

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 10 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- 9 گھنٹے قبل

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 13 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 10 گھنٹے قبل

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 13 گھنٹے قبل