جی این این سوشل

تفریح

نیٹ فلکس کا باضابطہ طور پر ایڈورٹائزمنٹ سپورٹ سروس کا آغاز 

لاس اینجلس : بین الاقوامی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے باضابطہ طور پر ایڈورٹائزمنٹ سپورٹ سروس کا آغاز کردیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نیٹ فلکس کا باضابطہ طور پر ایڈورٹائزمنٹ سپورٹ سروس کا آغاز 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس نے اشتہارات کے ساتھ سبسکرپشن کا آغاز گزشتہ روز سے کردیا ہے جس کی بدولت صارفین اب کم قیمت میں اسٹریمنگ سروس حاصل کر سکیں گے۔

صارفین اب صرف 6.99 ڈالرز میں اسٹریمنگ سروس کے سستے پیکجز حاصل کرسکتے ہیں لیکن ان سستے پیکجز میں لائسنسنگ کی پابندیوں کی وجہ سے کچھ فلمیں اور ٹی وی سیریز دستیاب نہیں ہوں گی۔

واضح رہے کہ  ابتدائی طور پر  نیٹ فلیکس کا  اشتہارات پر مبنی یہ پیکج صرف 12 ممالک میں دستیاب ہے جن  میں آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، کوریا، اسپین، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں۔

ان  تمام  کم قیمت پیکجز کو متعارف کروانے کا اہم مقصد صارفین کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے ۔  نیٹ فلکس کے صارفین کی تعداد میں  لگاتار  کچھ عرصے سے کمی واقع  ہورہی  ہے ،  اسٹریمنگ سروس کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں تقریباً دو لاکھ سبسکرائبرز اور دوسری سہ ماہی میں تقریباً دس لاکھ صارفین کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اب ان سستے پیکچز اور اشتہارات کی فروخت سے نیٹ فلکس کی آمدنی کے نئے ذرائع پیدا ہونے کا امکان ہے ۔ 

یاد  رہے کہ کمپنی کے حکام کے مطابق تمام پریمیم درجے کا مواد اس سستے پلان پر دستیاب نہیں ہوگا۔  

 

پاکستان

دبئی میں غیر ملکیوں کی پراپرٹی کا ڈیٹا لیک، پاکستانیوں کی بھی 11 ارب ڈالر کی جائیدادیں

17 ہزار پاکستانیوں نے دبئی میں 23 ہزار جائیدادیں خرید رکھی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دبئی میں غیر ملکیوں کی پراپرٹی  کا ڈیٹا لیک، پاکستانیوں کی بھی 11 ارب ڈالر کی جائیدادیں

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں غیر ملکیوں کی پراپرٹی کا ڈیٹا لیک، پاکستانیوں کی بھی 11 ارب ڈالر کی جائیدادیں شامل ہیں۔

دبئی میں غیر ملکیوں کی تقریباً 400 ارب ڈالرز کی جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے "پراپرٹی لیکس" میں دنیا کی کئی سیاسی شخصیات، حکومتی اہلکاروں اور ریٹائرڈ سرکاری افسروں کے نام شامل ہیں، پاکستانیوں کی دبئی میں 11 ارب ڈالرز کی جائیدادیں ہیں، دبئی میں جائیدادیں خریدنے والے غیرملکیوں میں پاکستانیوں کا دوسرا نمبر ہے۔

پراپرٹی لیکس میں انکشاف ہوا ہے کہ 17 ہزار پاکستانیوں نے دبئی میں 23 ہزار جائیدادیں خرید رکھی ہیں، بھارتی شہری دبئی میں جائیدادیں خریدنے والے غیرملکیوں میں سب سے آگے ہیں، 29 ہزار 700 بھارتیوں کی دبئی میں 35 ہزار جائیدادیں ہیں۔

اس کے علاوہ 19 ہزار 500 برطانوی شہریوں کی دبئی میں 22 ہزار جائیدادیں ہیں، برطانوی شہریوں کی دبئی میں خریدی گئی جائیدادوں کی مالیت 10ارب ڈالر ہے، آٹھ ہزار پانچ سو سعودی شہریوں نے دبئی میں ساڑھے آٹھ ارب ڈالرز کی 16 ہزار جائیدادیں خرید رکھی ہیں۔ 

پراپرٹی لیکس میں سابق وزیراعظم، ایک درجن سے زیادہ ریٹائرڈ سرکاری افسروں، پولیس چیف، ایک سفارت کار اور ایک سائنسدان کا نام بھی شامل ہے۔

پراپرٹی لیکس کے مطابق سندھ کے چار ارکان قومی اسمبلی اور سندھ اور بلوچستان کے 6 سے زائد ارکان صوبائی اسمبلی کی بھی دبئی میں جائیدادیں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے پوچھے گئے سوالات پر جواب جمع کروادیا

جواب میں سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں کا حوالہ دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے  پوچھے گئے سوالات پر جواب جمع کروادیا

پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراضات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرا دیا۔

پی ٹی آئی نے اپنے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف ایک رجسٹرد سیاسی جماعت ہے، جماعت نے 3 اپریل کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے، پی ٹی آئی کے انفارمیشن سیکرٹری رؤف حسن نے جواب جمع کرائے، جواب میں سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے خلاف 208 اے کے تحت کارروائی نہیں بنتی۔ پی ٹی آئی نے 9 جون 2022 اور 23 نومبر 2023 کو پارٹی انتخابات کرائے ہیں۔پی ٹی آئی متحرک جماعت کے طور پر موجود ہے۔ الیکشن ایکٹ میں ایسی کوئی شق نہیں کہ جماعت کا تنظیمی ڈھانچہ ختم ہوا ہے۔

جواب میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق پارٹی الیکشنز کرائے،انٹرا پارٹی الیکشنز کا طریقہ کار کنڈکنٹ آف الیکشنز سے آگاہ کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے پاس سرٹیفیکیٹ اور نشان روکنے کی کوئی معقول وجہ نہیں۔ پی ٹی آئی کے خلاف سیکشن 202 کے تحت کارروائی کا کوئی جواز نہیں۔

الیکشن کمیشن کے اعتراضات بلاجواز ہیں،پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشنز پر 5 درخواستوں کو مسترد کرنے کی استدعا کی۔ پی ٹی آئی کے خلاف انٹرا پارٹی الیکشنز نہ کرانے کا الزام درست نہیں ہے،پی ٹی آئی نے تین بار انٹرا پارٹی الیکشنز کرائے، جنرل باڈی کی منظوری کے بعد فیڈرل چیف الیکشن کمشنر اور چیف آرگنائزر کوتعینات کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایوان میں قائد کی تصویر لگانے سے نہیں اس کے احکامات پر عمل سے ملک ٹھیک ہوگا، علی محمد خان

ہمیں کوئی بروکر، ڈیلر نہیں چاہئے جو ہمیں آپس میں بٹھائے ، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایوان میں قائد کی تصویر لگانے سے نہیں اس کے احکامات پر عمل سے ملک ٹھیک ہوگا، علی محمد خان

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ایوان میں قائد کی تصویر لگانے سے نہیں اس کے احکامات پر عمل سے ملک ٹھیک ہوگا، ہمیں کوئی بروکر، ڈیلر نہیں چاہئے جو ہمیں آپس میں بٹھائے ۔

 قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم پر جان لیوا حملہ کس نے کیا یہ کس کی سکیورٹی کی ناکامی ہے، ایوان میں قائد کی تصویر لگانے سے نہیں اس کے احکامات پر عمل سے ملک ٹھیک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے پہلا نکتہ عمران اور دیگر اسیران کی رہائی ہے - وہ شخص جو وزیراعظم تھا اچانک اس پر 150 کیسسز کیسے بن گئے، راولپنڈی سے ملک کو مضبوط ہونا تھا اسی شہر میں لیاقت علی خان اور محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کیا گیا۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ملک میں کبھی سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا جاتا ہے ،سابق وزیر اعظم بانی پی ٹی آئی کو وزیر آباد میں چار گولیاں ماری گئیں، سابق وزیراعظم کو آج اڈیالہ جیل میں قید رکھا ہوا ہے۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسئلے ایسے حل نہیں ہونگے ،آزاد کشمیر میں کل جو ہوا وہ ہم دیکھنا نہیں چاھتے،ہمیں کوئی بروکر، ڈیلر نہیں چاہئے جو ہمیں آپس میں بٹھائے ،آج سچ بولنے کا وقت ہے، آج وقت ہے کہ سب سچ بولیں ،بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کی ایک انچ زمین کسی کو دینے سے انکار کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ اس جرم کی پاداش میں بانی پی ٹی آئی جیل میں پڑے ہوئے ہیں ،میں اپنے کالے کوٹ پر فخر کرتا ہوں،ڈی جی آئی ایس پی آر سے پوچھنا چاہتا ہوں مجھ سے کون معافی مانگے گا   سیاسی جماعتیں مسائل کا حل نکالیں،پنڈی ضرور جائیں سری پائے کھانےجائیں ،گیٹ نمبر 4 سے پرہیز کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll