جی این این سوشل

پاکستان

آئی جی پنجاب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئی جی پنجاب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں، شاہ محمود قریشی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

سابق وزیر داخلہ اور پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی طبیعت سنبھل رہی ہے اور ڈاکٹرز عمران خان کی ریکوری سے مطمئن ہیں۔ عمران خان جلد صحتیاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا اور ایف آئی آر درج کرانا ہر شہری کا حق ہے لیکن 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جن پر الزام لگا ہے ان کے ماتحت کیسے شفاف انکوائری ہو گی؟ اور مدعی ملک کا مقبول ترین لیڈر ہے جو سابق وزیراعظم بھی ہے۔ لگ یہ رہا ہے کہ کچھ لوگ بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تحقیقات کا آغاز ہی نہیں ہوا ہے جبکہ حقیقت اور الزامات میں فرق صرف تحقیقات سے ہی تلاش کیا جاسکتا ہے۔ ملزم کی ویڈیو کون جاری کر رہا ہے ؟ کیا یہ پنجاب حکومت نے جاری کی ؟

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ پر حملہ کیا گیا اور ہم آئی جی پنجاب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔ کل پنجاب کابینہ میں بھی یہ بات ڈسکس ہوئی ہے اور فائرنگ کے واقعے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔

پاکستان

توشہ خانہ  ٹو کیس : ضمانت کے باوجود بشری بی بی رہا نہ ہو سکی

سینئر سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی کے باعث روبکار جاری نہ ہوسکی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ  ٹو کیس : ضمانت کے باوجود بشری بی بی رہا نہ ہو سکی

توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظورکرلی ہے ،مگر روبکار جاری نہ ہونے کے باعث ان کی رہائی نہیں ہو سکی۔

اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی کے باعث روبکار جاری نہ ہو سکی، جبکہ  ڈیوٹی جج ہمایوں دلاور کے بھی رخصت پر ہونے کے باعث آج رہائی نہ ہو سکی، ۔پاکستان تحریک انصاف کے وکلا مچلکے لئے ایک عدالت سے دوسری عدالت چکر لگاتے رہ گئے، عدالتی وقت ختم ہو گیا۔

بشریٰ بی بی کے وکلا خالد یوسف چودھری اور خدیجہ صدیقی نے ایڈمنسٹریٹو جج راجہ جواد عباس کی عدالت کا بھی دروازہ کھٹکھٹایا  مگر ایڈمنسٹریٹو جج راجہ جواد عباس پہلے ہی کمرہ عدالت سے روانہ ہو چکے تھے۔

بشریٰ بی بی کے وکلا کی جانب سے سیشن جج ویسٹ کی عدالت سے بھی روبکار جاری کرنے کی استدعا کی گئی، جس پر عدالتی عملہ نے موقف اختیار کیا کہ سپیشل جج سینٹرل کے ڈیوٹی ججز کی لسٹ میں سیشن جج ویسٹ کا نام شامل نہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج میاں گل حسن اورنگزیب نے آج عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں  10،10 لاکھ کے دو مچلکوں کے عوض  ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا،مگر عدالتی وقت ختم ہونے کی وجہ سے بشری بی بی کی رہائی نہیں ہو سکی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 ہزار روپے بڑھ کر 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ملک میں سونے کی قیمت میں خیران کن اضافہ،فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 ہزار روپے بڑھ کر 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 44 ہزار 684 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 757 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا تھا ، اکتوبر میں سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر تقریباً 9 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ایم کیو ایم رہنما رعنا انصار کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ٹریفک حادثہ کراچی کے علاقے  کلفٹن انڈر پاس میں   پیش آیا، حادثے کے نتیجے  میں کار سوار شاہ زیب سر پر چوٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایم کیو ایم رہنما رعنا انصار کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا23 سالہ بیٹا ٹریفک حادثے میں جانبحق

پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ کراچی کے علاقے  کلفٹن انڈر پاس میں پیش آیا، حادثے کے نتیجے  میں کار سوار شاہ زیب سر پر چوٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرائی جس کے باعث حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں شاہ زیب کی موت ہو گئی جبکہ اس  کا دوست محمد الیاس زخمی ہوا۔

 شاہ زیب کے اہلخانہ نے قانونی کارروائی سے منع کیا ہے، ضابطے کی کارروائی کے بعد شاہ زیب کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

ٹریفک حادثے میں جاں بحق نوجوان شاہ زیب ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا بیٹا ہے اور اس حوالے سے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ سید شاہ زیب کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء ادا کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll