اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی میں خلل ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔


تفصیلات کے مطابق چینی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک چین دوستی کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتا ، جو چین کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتا ہے ان کی پالیسیاں غلط ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان باہمی مشاورت کے عمل کو تیز کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ قوموں اور معاشروں کے درمیان ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے کے لیے چین کے مجوزہ عالمی ترقیاتی اقدام اور عالمی سلامتی کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران چین تبدیل ہوا ہے اور دنیا کی دوسری بڑی معیشت بن گیا ہے جو ایک معجزہ ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین نے دنیا میں کبھی توسیع پسندانہ رویہ اختیار نہیں کیا۔
وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ سی پیک منصوبے سے پاکستان سمیت خطے میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور خوشحالی آئے گی ۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ چینی صدر اور وزیر اعظم سے اہم ملاقاتیں ہوئیں ، سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس نے پوری دنیا میں ایک انتہائی طاقتور پیغام دیا کہ چین استحکام اور پرامن بقائے باہمی کے ساتھ کھڑا ہے۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 20 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 17 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 19 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago






