Advertisement
پاکستان

سازشوں پر خاموش نہیں رہ سکتا، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت کے لیے دُعا گو ہوں لیکن سازشوں پر خاموش نہیں رہ سکتا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر نومبر 5 2022، 10:38 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سازشوں پر خاموش نہیں رہ سکتا، وزیر اعظم

 

وزیر اعظم شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں اور نہ ہی اسے برداشت کیا جائے گا۔ عمران خان سمیت تمام زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا گو ہوں۔ لانگ مارچ میں فائرنگ کے واقعے کی ہر شخص نے مذکت کی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے وزارت داخلہ کو صوبائی حکومت کی ہرممکن مدد کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس واقعے پر میں نے اپنی پریس کانفرنس بھی ملتوی کر دی تھی۔

کل اور پرسوں بدترین قسم کی الزام تراشی کی گئی، میرا، رانا ثنا اللہ اور ایک ادارے کے افسر پر الزام لگایا گیا جو افسوسناک ہے۔ ایک بار پھر جھوٹ اور گھٹیا پن کا مظاہرہ کیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس موقع پر سخت الفاظ سے پرہیز کرنا چاہیے لیکن یہ اپنی بدنیتی اور گھٹیا پن سے قوم کو پستی میں لے جانے کی حرکتیں کر رہے ہیں۔ میرا فرض ہے کہ پاکستان کو بچانے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کروں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے لیے دعاگو ہوں لیکن سازشوں پر خاموش نہیں رہ سکتا۔ عمران خان نے اداروں کے خلاف باتیں کیں۔

Advertisement