جی این این سوشل

پاکستان

ایف آئی اے نے سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو جعلی قرار دے دی

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو جعلی قرار دے دی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایف آئی اے نے سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو جعلی قرار دے دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

ایف آئی اے کے مطابق انٹرنیٹ پر پھیلائی جانے والی سینیٹر اعظم سواتی کے بارے میں وڈیو فیک ہے،ان سے منسوب فحش ویڈیو اور آڈیو کا فریم ٹو فریم فارنزک تجزیہ کیا گیا۔

یہ فارنزک انٹرنیشنل معیار کے مطابق کی گئی جس سے ثابت ہوا ہے کہ وڈیو میں ایڈیٹنگ ہوئی ہے،چہروں کو بگاڑ کر مختلف ویڈیوز اس میں شامل کی گئیں۔

ایف آئی اے کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی نے جو باتیں کی ہیں، اس پر باضابطہ تحقیقات کی ضرورت ہے۔ اعظم سواتی ایف آئی اے کو تحریری درخواست دیں اور اپنے تمام تحفظات تحریر کر دیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ بادی النظر میں جعلی وڈیو سینیٹر اعظم سواتی کو بدنام کرنے کے لئے پھیلائی گئی ہے۔

تجارت

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

شیاؤمی کی گاڑی ’سپیڈ الٹرا(ایس یو 7) کی قیمت 29 ہزار 900 ڈالر ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

بیجنگ: چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی ایس یو 7 متعارف کروا دی۔

بی بی سی کے مطابق شیاؤمی کے چیف ایگزیکٹو لی جون نے کہا ہے کہ کمپنی نے ایک ایسے وقت میں الیکٹرک کار متعارف کروائی ہے جب دُنیا بھر میں ان گاڑیوں میں لوگوں کی دلچسپی میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور ان گاڑیوں کی قیمتوں پر بھی کمپنیوں کے درمیان ایک رسہ کشی کی صورتحال بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس یو 7کا فون اور لیپ ٹاپ سے منسلک آپریٹنگ سسٹم اور اس میں نصب دیگر ڈیوائسز صارفین کی ای ویز میں دلچسپی بڑھا دیں گی۔

ابتدائی طور پر شیاؤمی کی گاڑی ’سپیڈ الٹرا(ایس یو 7) کی قیمت 29 ہزار 900 ڈالر ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے میں مستحق افراد کو عید پیکج دینے کا فیصلہ

پیکج کے تحت ہر حلقے میں ایک ہزار مستحق افراد کو دس، دس ہزار روپے دیئے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے میں مستحق افراد کو عید پیکج دینے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں مستحق افراد کو عید پیکج دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، صوبائی کابینہ نے پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

ایک ارب 15 کروڑ روپے لاگت کے پیکج کے تحت صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے میں ایک ہزار مستحق افراد کو دس، دس ہزار روپے دیئے جائیں گے،دوسری جانب کابینہ نے 2050 پولیس شہداء کے خاندانوں کو بھی عید پیکج دینے کی منظوری دیدی ہے۔

علاوہ ازیں ضم اضلاع میں پولیس کو گاڑیوں اور دیگر جدید آلات کی فراہمی کے لیے اسکیم کی منظوری دی گئی، جس کے تحت 7.67 ارب روپے کی لاگت سے گاڑیاں اور جدید آلات خریدے جائیں گے۔

کابینہ نے سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے لیے نجی ٹیسٹنگ ایجنسیوں سے اسکریننگ ٹیسٹ لینے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی، جو 15 دنوں میں سرکاری ٹیسٹنگ ایجنسیوں کی استعداد بڑھانے سمیت دیگر متعلقہ معاملات پر حتمی سفارشات پیش کرے گی۔

کابینہ اجلاس میں ڈیجیٹل رائٹ آف وے پالیسی کی بھی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں پاکستان ڈیجیٹل سٹی کے قیام کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے درمیان معاہدے کی بھی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران پیڈو کی تعیناتی کے لیے رولز کی منظوری دیدی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل غزہ میں خوراک کی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی کی اجازت دے ،عالمی عدالت انصاف کا حکم

حکم جنوبی افریقہ کی طرف سے کی گئی حالیہ درخواست کے جواب میں جاری کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل غزہ میں خوراک کی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی کی اجازت دے ،عالمی عدالت انصاف کا حکم

اقوام متحدہ: بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے غزہ میں خوراک کی ترسیل کو نہ روکنے کے اسرائیلی دعوے کی واضح اور قانونی طور پر مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ میں خوراک کی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی کی اجازت دے اور ایک ماہ کے اندر تمام اقدامات کی رپورٹ آئی سی جے کو پیش کرے۔

دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی عدالت انصاف نے نیا حکم جنوبی افریقہ کی طرف سے کی گئی حالیہ درخواست کے جواب میں جاری کیا، جس نے دسمبر میں اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ پیش کیا تھا۔ عدالت کے ججوں کے ایک پینل نے یہ فیصلہ جنوری میں ایک ہنگامی اقدام کے بعد جاری کیا تھا جس میں اسرائیل کو ہنگامی امداد کی فراہمی کا پابند کیا گیا تھا ۔ججوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کو بدترین حالات کا سامنا ہے اور قحط اور بھوک پھیل رہی ہے۔

ججوں نے کہاکہ عدالت نے مشاہدہ کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی شہری قحط کے دھانے پر پہنچ گئے ہیں۔ عدالت نے اپنے قانونی طور پر پابند حکم میں اسرائیل سے کہا کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے اقوام متحدہ کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اور موثر اقدامات اٹھائے جس میں فوری طور پر درکار بنیادی خدمات اور انسانی امداد کے لیے تمام متعلقہ افراد کی جانب سے بڑے پیمانے پر خوراک، پانی، ایندھن اور طبی سامان کی بلا روک ٹوک فراہمی شامل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll