جی این این سوشل

پاکستان

پیمرا نے عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس دکھانے پرپابندی لگادی

پیمرا کا کہنا ہے کہ ایسا مواد نشر کرنا آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت سنگین خلاف ورزی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پیمرا نے عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس دکھانے پرپابندی لگادی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے متنازع بیانات کا نوٹس لیتےہوئےعمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس دکھانے پرپابندی لگادی ہے۔

پیمرا کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق عمران خان کی ریکارڈ تقریر بھی نشر نہیں کی جاسکتی۔

پیمرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمران خان نے لانگ مارچ میں تقاریر اور چار نومبر کو پریس کانفرنس کی جس میں ریاستی اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے، عمران خان نے قتل کی سازش کے بے بنیاد الزامات لگا کر ریاستی اداروں کی ساکھ پر حملہ کیا۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تقاریر مختلف ٹی وی چینلز پر بغیر کسی ادارتی نگرانی کے نشرمکرر ہو رہی ہیں،  ایسے مواد کے نشر ہونے سے عوام کے مابین نفرت پیدا ہونے کا امکان ہے، ایسے مواد کے نشر ہونے سے امن و عامہ کو نقصان پہنچنےکا امکان ہے اور قومی سکیورٹی کے خطرے سے دوچار  ہونےکا امکان ہے۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ ایسا مواد نشر کرنا آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت سنگین خلاف ورزی ہے، قومی قیادت اور ریاستی اداروں کے لیے ایسے نفرت انگیز، غلیظ اور بلا جواز بیانات خلاف آئین ہیں۔

پیمرا نے خبردار کیا ہےکہ خلاف ورزی کیے جانے پر بغیر شوکاز نوٹس ٹی وی چینل کا لائسنس معطل کیا جاسکتا ہے۔

ٹیکنالوجی

پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے لئے ٹوئٹر بلیو چیک مارک متعارف کرا دیا گیا

پاکستان میں صارف 2 ہزار 250 روپے ماہانہ اور سالانہ فیس ادا کرنے پر کمپنی کی جانب سے 12 فیصد رعایت دی جائے گی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے لئے ٹوئٹر بلیو چیک مارک متعارف کرا دیا گیا

ٹوئٹر کی سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو چیک مارک کو پاکستان میں بھی متعارف کرا دیا گیا ہے، ٹوئٹر صارفین ماہانہ فیس کے عوض ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیو ٹِک کروا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صارفین اگلے ہفتے تک ٹوئٹر بلیو ٹک کی سبسکرپشن حاصل نہیں کریں گے انہیں یکم اپریل سے بلیو ٹکس کی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔

ٹوئٹر کی نئی پالیسی کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کو آنے والے دنوں میں معطل کردیا جائے گا۔ اسی لئے ٹوئٹر بلیو ٹک اب پوری دنیا میں متعارف کرایا گیا ہے۔

صارفین کے ٹوئٹر اکاؤنٹس اب تین مختلف رنگوں میں تصدیق شدہ ہیں، کمپنیوں کے لیے گولڈن چیک مارک، حکومتی عہدیداروں کے لیےگرے چیک مارک اور دیگر صارفین بلیو چیک مارک متعارف کرایا گیا ہے۔

پاکستان میں صارف 2 ہزار 250 روپے ماہانہ اور سالانہ فیس ادا کرنے پر کمپنی کی جانب سے 12 فیصد رعایت دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سلوواکیہ نے 4مگ 29لڑاکا طیارے یوکرائن کے حوالے کر دیئے

جنگی طیاروں کو جمعرات کو سلوواکیہ سے یوکرین پہنچے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سلوواکیہ نے 4مگ 29لڑاکا طیارے یوکرائن کے حوالے کر دیئے

براٹیسلاوا: سلوواکیہ نے سوویت دور کے پہلے چار MiG-29 طیارے یوکرین کو فراہم کیے ہیں۔

سوویت دور کے 13 مگ 29 لڑاکا طیاروں میں سے پہلے چار جو سلوواکیہ نے یوکرین کو دینے کا فیصلہ کیا تھا، یوکرین کی فضائیہ کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

جنگی طیاروں کو جمعرات کو سلوواکیہ سے یوکرین کے لیے یوکرین کے پائلٹوں نے سلوواک ایئر فورس کی مدد سے اڑایا تھا۔

وزیر دفاع جاروسلاو ناد نے کہا، "میں ایک شاندار پیشہ ورانہ کام کے لیے شامل (سب) کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

بقیہ مگ 29 طیاروں کو آنیوالے ہفتوں میں یوکرین کے حوالے کر دیا جائیگا۔وزیر نے کہا کہ اس وقت تک کوئی اضافی تفصیلات فراہم نہیں کرے گا جب تک کہ وہ یوکرین میں محفوظ طریقے سے نہیں پہنچ جاتے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حسان خان نیازی ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے

کوئٹہ پولیس اسلام آباد کچہری سے حسان نیازی کو لے کر کوئٹہ کے لیے روانہ ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حسان خان نیازی  ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے حسان خان نیازی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا۔عدالت نے کہا کہ کوئٹہ پولیس نے کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کے لیے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی، حسان نیازی کے ایک روزہ راہداری ریمانڈ کو منظور کیا جاتا ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ حسان خان نیازی کو تفتیشی افسر متعلقہ عدالت میں 25 مارچ کو پیش کرے، جس کے بعد کوئٹہ پولیس اسلام آباد کچہری سے حسان نیازی کو لے کر کوئٹہ کے لیے روانہ ہو گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll