پاکستان
جو حالات ہیں آپ مارشل لا کو بھول جائیں گے, شبلی فراز
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایف آئی آر درج کرانا کسی بھی متاثرہ شخص کا قانونی حق ہے، وہ ایف آئی آر ہمیں قابل قبول نہیں جس میں تبدیلی کی جائے۔

سابق وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان کے حملے سے متعلق خدشات درست ثابت ہوئے ہیں، مرضی کی ایف آئی آر کو ہم نہیں مانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس ملک میں اقلیت کی حکومت ہو وہاں آمریت ہی ہوتی ہے، موجودہ جو حالات ہیں آپ مارشل لا کو بھول جائیں گے، ملک اس وقت شدید سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ نواز شریف کے تمام اثاثے اور فیملی باہر ہے، نواز شریف نے اپنے بھائی کے ذریعے کیسز معاف کروا دیئے ہیں۔
پاکستان
عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل نہیں کیا گیا ،جیل حکام کی تردید
اٹک جیل حکام کے مطابق ان کو ہائی کورٹ کا حکم تاحال موصول نہیں ہوا۔

تاہم اڈیالہ جیل انتظامیہ نے چئیرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی خبر کی تردید کردی ہے اوریہ بھی کہا ہے کہ عمران خان کو تاحال اڈیالہ جیل منتقل نہیں کیا گیا۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی عمران خان کو اٹک جیل میں منتقل کرنے کے احکامات موصول ہوں گے ان کو اٹک جیل راول پنڈی منتقل کر دیا جائے گا ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی تاحال اٹک جیل میں ہی موجود ہیں ، اٹک جیل حکام کے مطابق ان کو ہائی کورٹ کا حکم تاحال موصول نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کردیاگیا ہے اور انہیں جیل میں سابق وزیراعظم کی سہولیات بھی مہیا کردی گئیں ہیں۔
کھیل
قومی ٹیم کے ویزوں میں تاخیر پرپی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا
کرکٹ کی عالمی باڈی ہونے کے ناطے پاکستان ٹیم کے ویزوں کا اجراء کروانا آئی سی سی کی ذمہ داری ہے،پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارت کی جانب سے تاحال قومی ٹیم کے ویزوں میں تاخیر پر آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔
پی سی بی نے قومی ٹیم کے ویزوں میں تاخیر کا معاملہ آئی سی سی کے سامنےاُٹھایا ہے، پی سی بی نے اپنے خط میں آئی سی سی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کی عالمی باڈی ہونے کے ناطے پاکستان ٹیم کے ویزوں کا اجراء کروانا آئی سی سی کی ذمہ داری ہے پی سی بی نے پاکستانی شائقین اور میڈیا کے لئے ویزہ پالیسی بھی واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پی سی بی کے خط میں کہا گیا ہے کہ ویزوں کے اجرا میں تاخیر کے باعث قومی ٹیم کی روانگی کا شیڈول متاثر ہوا ہے،ہم گزشتہ 3سال سے آئی سی سی سے اسی معاملے پر بات کررہے ہیں ۔
پاکستان
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو عدالتی حکم پر اڈیالہ جیل منتقل کردیاگیا
عمران خان کو ایک ایسے کمرے میں رکھا گیا ہے جس میں واش روم اور دیگر سہولیات موجود ہیں، وکیل شیر خان مروت

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو عدالتی حکم پر اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کردیاگیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل خان مروت نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے بیان میں لکھا کہ ’’چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ انہیں ایک ایسے کمرے میں رکھا گیا ہے جس میں واش روم اور دیگر سہولیات موجود ہیں جو ایک سابق وزیر اعظم کے لیے جیل قوانین کے تحت قابل قبول ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ انہیں ایک ایسے کمرے میں رکھا گیا ہے جس میں washroom اور دیگر سہولیات موجود ہیں جو ایک سابق وزیر اعظم کے لیے جیل قوانین کے تحت قابل قبول ہیں۔
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) September 25, 2023
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’جی بالکل پتا چلا ہے عمران خان صاحب کو اٹک سے اڈیالہ جیل شفٹ کر دیا گیا ہے. لیکن یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ اٹک جیل میں بات ہوئی وہ ابھی کہہ رہے کہ خان صاحب ان کے پاس ہیں‘‘۔
جی بالکل پتا چلا ہے عمران خان صاحب کو اٹک سے اڈیالہ جیل شفٹ کر دیا گیا ہے .
— Naeem Haider Panjutha (@NaeemPanjuthaa) September 25, 2023
لیکن یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ اٹک جیل میں بات ہوئی وہ ابھی کہہ رہے کہ وہ خان صاحب ان کے پاس ہیں.
یاد رہے کہ آج صبح چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا سٹیٹس تبدیل ہو چکا ہے، اسلام آباد کے تمام انڈر ٹرائل قیدی اڈیالہ جیل میں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی ابھی تک اٹک کیوں ہیں؟ اڈیالہ جیل کیوں نہیں؟
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
یوٹیوب نے ویڈیوز ایڈیٹنگ ایپ متعارف کرا دی
-
تجارت 2 دن پہلے
آذربائیجان ایئر لائنز کی افتتاحی پرواز لاہور میں لینڈ
-
پاکستان 2 دن پہلے
ناقص انجیکشن کا بڑا اسکینڈل ، مریضوں کی بڑی تعداد اسپتال داخل
-
پاکستان 2 دن پہلے
23ستمبر پشتون قوم کا کلچر ڈے ،دنیا بھر میں آباد پشتون قوم اپنا کلچر ڈے منا رہی ہے
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکہ کیف کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ATACMS میزائل دے گا
-
کھیل 2 دن پہلے
بھارتی ویزہ نہ ملنے کے باعث قومی ٹیم کاپری ورلڈکپ دبئی ٹور بھی منسوخ
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے
-
دنیا 20 گھنٹے پہلے
بائیڈن انتظامیہ اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزا امریکا میں داخلے کی اجازت دینے کے لیے تیار