جی این این سوشل

کھیل

اوپننگ جوڑی توڑنے کے حق میں نہیں، میتھیو ہیڈن

سڈنی: میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بڑے میچ میں واپسی طوفان کی طرح ہوسکتی ہے،انہوں نے بابراور رضوان کی اوپننگ جوڑی تبدیل کرنے کی مخالفت کردی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اوپننگ جوڑی توڑنے کے حق میں نہیں، میتھیو ہیڈن
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے پہلے پری میچ پریس کانفرنس میں کہا کہ  سیمی فائنل کا سفر اچانک بنا، پاکستان ٹیم ایسی ہے کچھ بھی کرسکتی ہے، نیدرلینڈ نے جب جنوبی افریقہ ہرایا تو ہمارے حوصلے اور بھی بلند ہوگئے۔

اوپننگ جوڑی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اوپننگ جوڑی بہترین ہے، اوپننگ جوڑی کے توڑنے کے حق میں نہیں ہے، پاکستان اور بھارت دونوں کے لیے ٹورنامنٹ میں اتار چڑھاؤ آئے،

بابر اعظم بہترین کھلاڑی ہے، ان کی بڑے میچ میں واپسی طوفان کی طرح ہوسکتی ہے، بابر اعظم کو سمجھایا ہے کہ اچھا وقت جلد آئیگا، انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت مشکل ہوتا ہے کہ مسلسل پرفارم کرتے رہنا۔

موجودہ ورلڈکپ کی شبہات 92کے ورلڈکپ سے ملتی ہے،  شاہین آفریدی کا فارم میں واپس آنا ہمارے لیے بہت اچھا ہے، شاہین آفریدی ہمارے باولنگ اٹیک کی سربراہی کررہے ہیں،

تمام باولرز اور اسپنرز اچھی گیند بازی کررہے ہیں۔ نیوزی لیںڈ خطرناک ٹیم ہے ان کے پاس اچھی بیٹنگ اور باولنگ ہے، نیوزی لینڈ نے اس ٹورنامنٹ میں اب تک بہترین کرکٹ کھیلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ستارہ یا کھلاڑی میچ بدل دیتا ہے۔

ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں اس وقت چار ٹیمیں، ٹرافی سے تین میچز دور ہیں، پاکستان اور نیوزی لینڈ پہلے سیمی فائنل میں کل آمنے سامنے ہوں گے، جس کیلئے پاکستانی اسکواڈ سڈنی میں موجود ہے۔

جرم

شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک دہشتگر ہلاک

ترجمان نے مزید بتایا کہ شمالی وزیرستان میں 16جولائی کو خودکش دھماکہ میں بھی ہلاک دہشتگرد ملوث تھا جس میں 4بہادر سپاہی شہید ہوگئے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ  آپریشن کے  دوران  ایک دہشتگر ہلاک

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن ایک دہشتگر ہلاک ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں خوارجی دہشتگرد رزاق ہلاک ہو گیا ،دہشت گرد کا خوارجی گل بہادر سے قریبی تعلق تھا۔ ہلاک دہشتگرد کئی وارداتوں کے ساتھ ساتھ 6جنوری کو فقیر آف ایپی کے پوتے ملک شیر محمد کے قتل میں ملوث تھا۔ 

ترجمان نے مزید بتایا کہ شمالی وزیرستان میں 16جولائی کو خودکش دھماکہ میں بھی ہلاک دہشتگرد ملوث تھا جس میں 4بہادر سپاہی شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں باقی ماندہ کسی ممکنہ دہشتگرد کی سرکوبی کیلئے  سینسیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے   پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کسی صورت خیبر پختونخواہ میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے ، علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہمارے فیصلے ہم خود کریں گے کوئی دوسرا نہیں، شرپسندوں کےخلاف کارروائی ہماری پولیس کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کسی صورت خیبر پختونخواہ میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے ، علی امین گنڈا پور

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ امریکا کےغلاموں نے پختونوں پر غلط پالیسیاں تھوپیں، حکمرانوں کے تجربات سے ہمارا نقصان ہوا ہے۔ اپنے فیصلے خود کریں گے، حق مانگنے کے بجائے چھین لیں گے۔

بنوں میں امن مارچ کے شرکاء سے خطاب میں علی امین نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، ماضی میں آپریشن کی وجہ سے ہم خانہ بدوش بنے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آزاد کروانے میں پختونوں نے اہم کردارادا کیا، 65ء کی جنگ میں بھی پختونوں کا کرداراہم تھا، ہم نے ملک کے ساتھ تن، من، دھن سے وفاداری کی۔ قربانی دینا ہمارے خون میں ہے، ملک کیلئےہم قربانی دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے فیصلے ہم خود کریں گے کوئی دوسرا نہیں، شرپسندوں کےخلاف کارروائی ہماری پولیس کرے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گوگل میپ پر اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب کر دی گئی

واضح رہے کہ متعدد مقدمات میں قانونی ریلیف حاصل کرنے کے باوجود عمران خان جیل سے باہر نہ آ سکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوگل میپ پر  اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب کر دی گئی

تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان  جنہیں جیل میں تقرباً ایک برس ہو چکا ہے اس عرصے میں جہاں کئی سیاسی رہنما تحریک انصاف کو خیرباد کہہ گئے وہیں کئی اہم رہنما 9 مئی کے واقعے کے بعد گرفتار ہوئے اور ایک نئی قیادت ابھر کر سامنے آئی۔

متعدد مقدمات میں قانونی ریلیف حاصل کرنے کے باوجود عمران خان جیل سے باہر نہ آ سکے ۔ ان تمام واقعات کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ عمران خان کی مقبولیت میں کمی واقع ہو گی لیکن ایسا نہ ہوا. انہوں نے جو بیانیہ بھی بنایا وہ عوامی پذیرائی حاصل کرنے میں کامیاب رہا اور وہ اس وقت بھی پاکستان کے مقبول ترین رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔

عمران خان کی مقبولیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ گوگل میپ پر بھی اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے حامی صارفین گوگل کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں  گوگل نے اڈیالہ جیل کو عمران خان کی لوکیشن سے منسوب کردیا آپ بھی سرچ کرکے عمران خان کے سیل کو دیکھ سکتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll