وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے عزم
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان کثیر الجہتی شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔


ملاقات میں مختلف شعبوں میں جاری تعاون کو مزید بڑھانے کے پیش نظر دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا ، جبکہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ روابط کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کی جڑیں مشترکہ عقیدے ثقافت و اقدار کی لازوال روایت میں گہری ہیں، پاکستان کے عوام شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا بے حد احترام کرتے ہیں، وزیراعظم نے مملکت میں کام کرنے والے پاکستانیوں کیلئے سعودی مہمان نوازی کو بھی سراہا،
کہا دونوں برادر ممالک کی ترقی اورخوشحالی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے سعودی عرب کی امداد کو سراہتے ہیں، پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے پر زور دیا گیا، وزیراعظم اور ولی عہد نے بڑھتے ہوئے اعلیٰ سطح کے روابط پر اطمینان کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
دوسری جانب سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے پہلے معاملات کو حتمی شکل دینے کے مشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ دورے پر 9 نومبر کو سعودی عرب پہنچیں گے،
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سعودی ہم منصب سے ملاقات کریں گے ، دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری دیگر اہم سعودی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
واضح رہے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد و وزیر اعظم کا 21 نومبر کو دورہ پاکستان کا امکان ہے جس کے لیے رواں ہفتے کے آخر میں سعودی عرب کی خصوصی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچے گی۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز کے اضافی بیل آوٹ پیکج ملنے اور مضبوط سرمایہ کاری متوقع ہے۔
سعودی وزیر اعظم و ولی عہد کے دورے کے دوران متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔
سعودی عرب پاکستان میں گوادر میں ایک جدید آئل ریفائنری کے قیام میں مدد کرے گا،گوادر میں 10 ارب ڈالرز کی لاگت سے جدید آئل ریفائنری کے قیام کی سعودی عرب چین کے ساتھ مل کر مند کرے گا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق چینی کمپنیاں اس منصوبے کی تکمیل کے بعد ابتدائی طور پر ریفائنری کو چلائیں گی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق موجودہ غیر یقینی سیاسی صورتحال میں کسی قسم کی مزید خرابی سعودی ولی عہد کے دورے میں۔ رکاوٹ پیدا کر سکتی ہے،اوپیک میں امریکہ مخالف سعودی حکمت عملی پر پاکستان کی حمایت سے سعودی عرب پاکستان سے خوش ہے۔

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 3 days ago

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 3 days ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 2 days ago

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 2 days ago
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 2 days ago
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 3 days ago

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 2 days ago
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 4 days ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 2 days ago

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 3 days ago

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 3 days ago

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 3 days ago



