تفریح
خوبرو بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف مہلک وائرس کا شکار
معروف بھارتی اداکارہ کترینہ کیف بھی مہلک کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں، جس کے بعد انھوں نے خود کو آئسولیٹ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف بھی مہلک وائرس کا شکار ہو چکی ہیں جس کے بارے میں اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔
انھوں نے لکھا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، اور اس کے بعد انھوں نے فوری طور پر خود کو علیحدہ کرلیا ہے۔ کترینہ کیف نے بتایا کہ انھوں نے گھر پر ہی خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے پیغام میں مزیدلکھا تھا کہ وہ اپنے ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر بھی اختیار کر رہی ہیں۔
یاد رہے بالی ووڈ کے بہت سے اداکار اور اداکارہ اس مہلک وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جس میں عامر خان ، اکشے کمار ، زنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شامل ہیں۔
کھیل
چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان ٹور کا اعلان کر دیا گیا،ٹرافی کن کن شہروں میں جائے گی؟
ذرائع کے مطابق ٹرافی ٹیکسلا، ایبٹ آباد، مری، نتھیا گلی اور کراچی جائے گی
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان ٹور کا آغاز آج سے ہو رہا ہے،شیڈول کے مطابق ٹرافی کا ٹورآج سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی 25 نومبر تک پاکستان میں رہے گی جس دوران اسے مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا۔
اسلا م آباد میں چیمپئنز ٹرافی کو دامن کوہ، فیصل مسجد اور پاکستان مونومنٹ میوزیم سمیت اسکول کالجز اور مختلف جگہوں پر لے جایا جائے گا، اس موقع پر سابق قومی کرکٹر شعیب اختر ٹرافی کے ہمراہ ہوں گے۔
اسلام آباد کے بعد ٹرافی 17 نومبر کو ٹیکسلا جبکہ 18 نومبر کو خانپور میں لےجایا جائے گا۔
19 نومبر کو مری جبکہ 20 نومبر کو نتھیا گلی میں ٹرافی کا ٹور ہو گا۔
22 سے 25 نومبر تک کراچی میں ٹرافی کا ٹور ہو گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ میں شریک تمام ممالک میں جائے گی، پاکستان کے بعد ٹرافی ٹور 26 سے 28 نومبر تک افغانستان میں، 10 سے 13 دسمبر بنگلا دیش، 15 سے 22 دسمبر جنوبی افریقا اور 25 دسمبر سے 5 جنوری تک آسٹریلیا میں ہوگا۔
جبکہ 6 جنوری سے 11 جنوری نیوزی لینڈ، 12 سے 14 جنوری انگلینڈ اور 15 سے 26 جنوری بھارت میں ٹرافی ٹور ہو گا،آئی سی سی کے مطابق 27 جنوری کو پاکستان میں ٹرافی کا ایونٹ شروع ہو گا۔
کھیل
دوسرا ٹی 20: آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے ہراکر سیریز اپنے نام کر لی
آسٹریلیا نے دوسرے میچ میں فتح کے ساتھ ہی تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی
آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 13 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی۔
سڈنی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 134 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا نے دوسرے میچ میں فتح کے ساتھ ہی تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔
پاکستان کی بیٹنگ شروع میں ہی لڑکھڑا گئی اور 44 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے، تاہم بعد میں عثمان خان نےذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو جیت کے قریب کر دیا مگر 102 کے اسکور پر عثمان خان آؤٹ ہو گئے۔
عثمان خان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری اسکور کی تا ہم وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرا سکے۔
پاکستان کی طرف سے محمد رضوان 16 رنز بنائے جبکہ عرفان خان نیازی 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اس کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔
آسٹریلیا کی طرف سے جانسن نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ اسپنر ایڈم زیمپا نے 2 اور بریٹ لیٹ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سپنسر جانسن کو میچ میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔
اس سے قبل سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔
آسٹریلیا کی جانب سے میکسوئل 21 ٹم ڈیوڈ 18، ایرون ہارڈے 28 اور میٹ شارٹ 32 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ کینگروز کپتان جوش انگلس بغیر کوئی رنز بنائے حارث رؤف کی گیند پر سفیان مقیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی طرف سے ایک دفعہ پھر حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عباس آفریدی اور سفیان مقیم نے بالترتیب 3 اور 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
صحت
نشتراسپتال ملتان:مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق، ایم ایس ذمہ دار قرار
نشتر اسپتال ملتان میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے
نشتر اسپتال ملتان میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انکوائری میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے نشتر اسپتال کے ایم ایس اور ہیڈ آف نیفرالوجی کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
انتظامیہ مزید کا کہنا ہے کہ کمیٹی کل اپنی رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش کرے گی، اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈائیلسز یونٹ کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل نشتر اسپتال کے ڈائیلیسز یونٹ میں ایڈز کے مریض کا ڈائیلیسز کیا گیا تھا جس کے بعد اسی مشین پر دیگر مریضوں کا ڈائیلیسز کرنے سے وائرس ان میں بھی منتقل ہوگیا۔
انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ڈائیلیسز یونٹ میں 240 مریض رجسٹرڈ ہیں، ایڈز سے متاثرہ شخص 240 مریضوں میں سے ایک تھا۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہوجانے کے بعد 2 ڈائیلیسز مشینوں کوبند کردیا گیا ہےاور تمام رجسٹرڈ مریضوں کی اسکرینگ دوبارہ کی جا رہی ہے۔
-
دنیا 2 دن پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
دنیا 2 گھنٹے پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
پاکستان ایک دن پہلے
شہباز شریف کو گڑیا کا دلچسپ تحفہ