اسلام آباد : فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے جہابگیر ترین ، علی ترین کو ایک بار پھر 9 اپریل کو طلب کرلیا۔ جہانگیر ترین کو2،علی ترین کو ایک کیس کی تفتیش کیلئے طلب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) جہانگیرترین ،علی ترین کوایک بارپھر9اپریل کوطلب کرلیا ۔ ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کو2،علی ترین کو ایک کیس کی تفتیش کیلئے طلب کیا ہے۔
ایف آئی اے کا نوٹس میں کہنا ہے کہ علی ترین نےوالدسےملکر شیئر ہولڈرزکیساتھ فراڈ کیا، آپ نےگنےکےکاروبارکوخودسےطےکردہ قیمت4.85ارب روپےمیں بیچا، اس ٹرانزکشن سے آپ کے خاندان کو شیئر ہولڈ کی قیمت پرفائدہ ہوا ہے۔
ایف آئی اے نے علی ترین کو5سوالات کے جوابات ساتھ لانے کی ہدایت کردی۔ایف آئی اے نے علی ترین سے سوال کیا ہے کہ جےکےایف ایس ایل چینی کے کاروبار کو کیوں بیچا، گنےکا کاروبار بیچنے کیلئے کیا کہیں بھی اشتہار دیا تھا، کتنے ممکنہ خریداروں نے کمپنی سے رابطہ کیا اور کیا قیمت لگائی۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کمپنی ریکارڈ کےمطابق جےکےایف ایس ایل کو 2013میں326ملین کانقصان ہوا ہے،نقصان کے باوجود گنے کاکاروبار کئی گناہ زیادہ قیمت پر جےڈی ڈبلیو کو بیچاگیا، گنے کاکاروبار بیچنے کی قیمت 4.35ارب روپےکیسے لگائی گئی دستاویز دیں، جےکےایف ایس ایل نے4.35ارب روپے کہاں استعمال کئے ،منی ٹریل دیں۔
چند دن قبل چینی سکینڈل کیس میں سیشن کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اوران کے بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانتیں منظور کی تھیں۔
واضح رہے کہ31مارچ کو ایف آئی اے کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اوران کے بیٹے علی ترین پر منی لانڈرنگ اور فراڈ کے مقدمات درج کیے گئے تھے ۔ ایف آئی اے نے سوا تین ارب روپے کے مالیاتی فراڈ اور منی لانڈرنگ پر جہانگیر ترین اور فیملی کے دیگر افراد پر مقدمہ درج کیا۔ دائر ایف آئی آر میں چینی کی ذخیرہ اندوزی ،خوردبرداوردھوکادہی کاالزام لگایا گیاہے ۔ مقدمہ میں سابق سیکرٹری ایگری کلچر رانا نسیم کو بھی شامل کیا گیا ۔ایف آئی اے کے مطابق رانا نسیم ہی اصل میں شوگر مل مافیا کی سرپرستی کرتے رہے ہیں۔ جہانگیر ترین نے اپنے داماد کی کاغذ بنانے والی بند فیکٹری میں جے ڈی ڈبلیو کمپنی سے سوا تین ارب منتقل کیے۔ بند فیکٹری میں منتقل ہونے والی رقم بعد ازاں فیملی ممبران کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی۔ جہانگیر ترین کی فیکٹری میں 26 فیصد پبلک شئیر ہولڈرز ہیں۔ دوسرے مقدمہ میں جہانگیر ترین ، انکے بیٹے علی ترین اور دو بیٹیوں کے نام بھی شامل ہیں ۔ اس سے قبل جہانگیر ترین کے خلاف درج کیے گئے مقدمے میں ایف آئی اے نے 7 اعشاریہ 4 ملین ڈالرز کی منی لانڈرنگ کر کے رقم برطانیہ منتقل کرنے اور وہاں جائیدادیں خرید نے کا الزام عائد کیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے الزامات کو بےبنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا ۔پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے مبینہ فراڈ اور منی لانڈرنگ مقدمات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ میرے اور میرے بچوں پر غلط ایف آئی آرز درج کی گئیں، تمام شیئرز قانونی، کھاتے قانون کے مطابق منتقل کیے گئےاور بیرون ملک منتقل کی گئی رقم پر ٹیکس ادا کیا گیا ہے ۔

خواجہ آصف کی استعفے سے متعلق افواہوں کی تردید ، پرتگال میں جائیدادیں رکھنے والے افسران پر سنگین الزامات
- 5 گھنٹے قبل

افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 33 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی، ایلون مسک کے ’گروک‘ کو شطرنج مقابلے میں شکست دے گیا
- 37 منٹ قبل

بلومبرگ: پاکستان ٹرمپ کا پسندیدہ ملک بن گیا ، بھارت دباؤ کا شکار
- 2 گھنٹے قبل

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کے لیے کرفیو نافذ
- 22 منٹ قبل

ملک میں چینی کی قیمتیں اب بھی سرکاری نرخ سے زائد ، قیمت 190 روپے فی کلو برقرار
- 2 گھنٹے قبل

قاسم اور سلیمان نے برٹش پاسپورٹ پر ویزا کے لیے درخواست دے دی ، علیمہ خان
- ایک گھنٹہ قبل

مانچسٹر پولیس کی جانب سے کرکٹر حیدر علی کے خلاف مقدمے کی تفصیلات جاری
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کی غزہ کے لیے امداد جاری، 100 ٹن سامان پر مشتمل 18ویں کھیپ روانہ
- 2 گھنٹے قبل

جبری گمشدگیوں کے انکوائری کمیشن کی تشکیل نو، جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نئے چیئرمین مقرر
- 6 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل نے کاروباری برادری کی بات کو سمجھ کر عملی قدم اٹھایا، جس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں: ایس ایم تنویر
- ایک گھنٹہ قبل

مودی نے عاصم منیر سے ممکنہ ملاقات کے خدشے پر امریکی صدر کی دعوت رد کی
- 5 گھنٹے قبل