جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعظم کن وزرا ءکی کمان تبدیل کرنے جارہے ہیں؟ نام سامنے آگئے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آئندہ ہفتے وزارتوں کی تبدیلی کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔ وزیر اعظم چند روزبعدکابینہ میں ردوبدل کافیصلہ کریں گے جس کے لیے انہوں نے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم کن وزرا کی کمان تبدیل کرنے جارہے ہیں؟ نام سامنے آگئے
وزیر اعظم کن وزرا کی کمان تبدیل کرنے جارہے ہیں؟ نام سامنے آگئے

تفصیلات کے مطابق   وفاقی کابینہ میں اہم اور بڑی وزارتوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا امکان ہے جس کے تحت کارکردگی نہ دکھانے والے وزرا کو تبدیل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی فخرامام، وزیرا طلاعات شبلی فراز، وزیر توانائی عمرایوب اور وزیر ہوا بازی غلام سرورخان کی وزارتیں تبدیل کئےجانےکاامکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو ایک بار پھر وزارت اطلاعات دینے کی پیشکش کی گئی ہے جس پر انہوں نے مشاوت کے لیے وقت مانگا ہے جب کہ وزارت اطلاعات میں وفاقی وزیر اور وزیرمملکت لگانے کی تجویز ہے، موجودہ وزیر اطلاعات شبلی فراز کو وزارت توانائی میں ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں چند مقامات پر ژالہ باری اوربارش کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا کی پیشگوئی کی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں چند مقامات پر ژالہ باری اوربارش کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، حا فظ آباد، منڈی بہاؤالدین، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، لاہور، سرگودھا، میانوالی اور نورپورتھل میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ آندھی چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی وسطی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، چاغی، کوئٹہ، قلات، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، خاران، خضدار اور موسیٰ خیل میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر بالائی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے چند مقامات پر بھی بارش ہو گی۔ محکمہ موسمیات نے شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

مستونگ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بالائی پنجاب کے بیشتر حصوں میں چند مقامات پر آندھی اور بارش ہونے کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا دورہ آذربائیجان، منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس نامزد

جسٹس منیب اختر کل ہی بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان حلف اٹھائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا  دورہ  آذربائیجان،  منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس نامزد

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کل آٹھ روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ ہوں گے، جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس ہونگے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 مئی سے 25 مئی تک غیر ملکی دورے پر ملک سے باہر ہوں گے۔ اس دوران جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دیں گے۔

اس سلسلے میں جسٹس منیب اختر کل ہی بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ ججز بلاک میں صبح ساڑھے 10 بجے منعقد ہوگی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلاء بھی شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کل آذربائیجان کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ اس دوران وہ اکانومک کوآپریشن آرگنائزیشن (ای سی او) ممالک کی چیف جسٹسز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علی پرویزملک نے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے نومنتخب ایم این اے علی پرویز ملک سے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کاحلف لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی پرویز نے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

مسلم لیگ ن کے منتخب رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک نے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ایوان صدراسلام آباد میں تقریب حلف برداری ہوئی۔

 صدر مملکت آصف علی زرداری نے نومنتخب ایم این اے علی پرویز ملک سے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کاحلف لیا۔

وزیر مملکت برائے خزانہ کا حلف اٹھانے کے بعد ایم این اے علی پرویز ملک کو صدر مملکت آصف علی زرداری اور ایم این ایز نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے نومنتخب ایم این اے علی پرویز ملک نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119 سے کامیابی حاصل کی تھی ، عام انتخابات میں یہ نشست وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جیتنے کے بعد چھوڑی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll