Advertisement
پاکستان

عمران خان کا لانگ مارچ راولپنڈی سے جوائن کرنے کا اعلان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے لانگ مارچ کو راولپنڈی سے جوائن کرنے کا اعلان کر دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Nov 11th 2022, 12:20 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان کا لانگ مارچ راولپنڈی سے جوائن کرنے کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جہاں لانگ مارچ ختم کیا وہیں سے شروع کر رہے ہیں۔ وزیر آباد میں 12 سے 13 افراد کو گولیاں لگیں اور معجزانہ طور پر بچ گئے تاہم فائرنگ سے ہمارا ایک کارکن معظم جاں بحق ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر آباد کے لوگوں کا بے حد شکر گزار ہوں، یہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ ایک قتل کی سازش تھی اور مجھے قتل کرنے کی سازش ستمبر میں ہوئی۔ 2 جلسوں میں عوام کو آگاہ کر دیا تھا کہ مجھے قتل کر دیا جائے گا اور فرانزک رپورٹ سے پتہ چل گیا کہ فائرنگ کرنے والے 2 افراد تھے جبکہ مجھ پر حملے کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری حقیقی آزادی کی تحریک رکے گی نہیں اور جب تک انصاف نہیں آئے گا ملک آزاد نہیں ہو گا اور اگر انصاف نہیں ہو گا تو نہ معاشرہ ترقی کرے گا نہ ہی یہ ملک۔ اعظم سواتی کے ساتھ ہونے والا سلوک افسوسناک ہے اور انہوں نے ہمارے ساتھ ایسا رویہ اختیار کیا جسے ہم دہشت گرد ہیں۔ پاکستان کا سابق وزیر اعظم ہوں مگر میری ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کی ایف آئی آر درج نہیں ہوسکتی تو عام آدمی کو کیسے انصاف ملے گا۔ حملہ آور نے اپنے بیانات بدلے کیا وہ آپ کو کوئی دیندار انسان لگتا تھا ؟ چوروں کا دین سے کوئی تعلق نہیں ہوتا اور ماڈل ٹاون میں لوگوں کو قتل کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرا سکتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے چیف جسٹس پاکستان سے وزیرآباد واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس آپ معاملے کا نوٹس لیں قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے اور چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ ایف آئی آر کے معاملے کو دیکھیں جبکہ اعظم سواتی اور ارشد شریف معاملے کی بھی تحقیقات کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف پر پہلے تشدد ہوا اور پھر قتل کیا گیا۔ حکومت کی تحقیقاتی کمیشن پر کسی کو اعتبار نہیں اور پاکستان بنانا ری پبلک بننے جا رہا ہے جہاں جنگل کا قانون ہوتا ہے۔ کوئی بھی ملک اداروں کے بغیر نہیں چل سکتا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ عمران خان سیاست چمکانے کے لیے ایسا کر رہا ہے لیکن مجھے اپنی سیاست چمکانے کے لیے کسی پر الزامات لگانے کی ضرورت نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ یہ ملک کے مستقبل کی جنگ ہے اور یہ جنگ قوم نے جیتنی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ مقبول ہونے والی پارٹی پی ٹی آئی ہے۔ وکلا بھی قانون کی بالادستی کے لیے ہمارے ساتھ ہیں اور امید کرتا ہوں کہ وکلا قانون کی بالادستی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ آزادی کوئی پلیٹ میں نہیں دیتا بلکہ آزادی کے لیے لڑنا پڑتا ہے۔

عمران خان نے لانگ مارچ کو راولپنڈی سے جوائن کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مارچ راولپنڈی پہنچے گا تو خود جوائن کروں گا اور پوری قوم کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔

Advertisement
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 3 دن قبل
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 2 دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 4 دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 3 دن قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 2 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 4 دن قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 2 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 3 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 4 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 4 دن قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 2 دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 3 دن قبل
Advertisement