Advertisement

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی بھارتی ٹیم کا ’’توا‘‘ لگا دیا

’’ ورلڈ کپ کی تاریخ کی آسان ترین چیز‘‘، ٹویٹر پیغام

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Nov 10th 2022, 10:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی بھارتی ٹیم کا ’’توا‘‘ لگا دیا

 بھارت کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں عبرتناک شکست کے بعد گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی بھارتی ٹیم کا ’’توا‘‘ لگا دیا ۔ میچ کے بعد گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے ٹویٹر اکائونٹ سے پیغام میں کہا گیا کہ ’’ ورلڈ کپ کی تاریخ کی آسان ترین چیز‘‘۔ 

یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے بدترین شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ 

بھارت کے 169 رنز کے تعاقب میں انگلش اوپنر ایلکس ہیلز کی جارحانہ نصف سنچری مکمل کی، انہوں نے صرف 28 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے کپتان نے 36 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی۔ دونوں بلے بازوں کی دھواں دار اننگز کا سلسلہ ہیں نہیں رکا، انہوں نے پورے میچ کے دوران بھارتی باؤلرز کو بے بس کیے رکھا اور میدان کے ہر طرف شاندار شارٹس کھیلے۔ 

انگلینڈ کی جانب سے کپتان جوز بٹلر 49 بالز پر 80 اور ایلکس ہیلز 47 گیندوں پر 80 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کے لیے 47 گیندوں پر 80 رنز کی جارحانہ ناٹ آؤٹ اننگز کھیلنے پر ایلکس ہیلز کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس سے قبل ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، بھارت نے اننگز کا آغاز کیا تو دوسرے ہی اوور میں لوکیش راہل صرف پانچ رنز بنانے کے بعد کرس ووکس کی وکٹ بن گئے۔ 

روہت شرما کا ساتھ دینے ویرات کوہلی آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے 47 رنز کی شراکت کی لیکن 56 کے مجموعے پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں روہت شرما وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 28 گیندوں پر 27رنز بنائے۔ سوریا کمار یادیو نے آنے کے بعد چند بڑے شاٹس کھیلے لیکن عادل رشید کی ایک گیند پر چھکا مارنے کی کوشش میں وہ فل سالٹ کو آسان کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 10 گیندوں پر 14 رنز بنائے۔ 

تین وکٹیں گرنے کے بعد ہردک پانڈیا کی وکٹ پر آمد ہوئی اور انہوں نے ویرات کوہلی کے ہمراہ 61 رنز جوڑ کر اسکور کو 136تک پہنچا دیا۔ ویرات کوہلی نے ایک مرتبہ پھرنصف سنچری اسکور کی لیکن 40 گیندوں پر 50 رنز بنانے والے بلے باز کرس جورڈن کی وکٹ بن گئے۔ ہردک پانڈیا نے سیم کرن کے ایک اوور میں 20 رنز بٹور کر اپنی ٹیم کے بڑے سکور کی راہ ہموار کی۔ بھارت نے مقررہ اوورز پانچ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، ہردک 33 گیندوں پر پانچ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنانے کے بعد اننگز کی آخری گیند پر ہٹ وکٹ ہوئے۔ 

اس سے قبل برطانوی کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ کوشش ہوگی بھارت کو 150 رنز تک محدود رکھ کرکے میچ جیتنے کی کوشش کریں، انگلش کپتان نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیا کی گئی ہیں فل سالٹ اور کرس جارڈن کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر روہت شرما نے کہا کہ کوشش ہوگی انگلش ٹیم کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا کر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کریں۔ 

قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ انگلینڈ کا سکواڈ کپتان جوز بٹلر، ایلکس ہیلز، فل سالٹ، بین اسٹوکس، ہیری بروک، لیام لیونگ اسٹون، معین علی، سیم کرن، کرس جارڈن، کرس ووکس اور عادل رشید پر مشتمل ہے جب کہ بھارتی سکواڈ میں کپتان روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، آر اشون، محمد شامی، بھونیشور کمار اور ارش دیپ سنگھ شامل ہیں ۔

Advertisement
کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ،کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد گرفتار

کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ،کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد گرفتار

  • 3 hours ago
چکوال:مسافر بس کھائی میں گرنے سے 5 مسافر جاں بحق، 7 خواتین سمیت 27 زخمی

چکوال:مسافر بس کھائی میں گرنے سے 5 مسافر جاں بحق، 7 خواتین سمیت 27 زخمی

  • 7 hours ago
اسٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل،انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزارپوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گیا

اسٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل،انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزارپوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گیا

  • 5 hours ago
معرکہ حق کے بعد اتنے آرڈرمل رہے ہیںکہ جلد آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کی پوزیشن میں ہونگے،خواجہ آصف

معرکہ حق کے بعد اتنے آرڈرمل رہے ہیںکہ جلد آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کی پوزیشن میں ہونگے،خواجہ آصف

  • 5 hours ago
ملک کے بیشتر اضلاع میں شدید سردی کی لہر برقرار ، میدانی علاقوں میں شدید دھندکا راج

ملک کے بیشتر اضلاع میں شدید سردی کی لہر برقرار ، میدانی علاقوں میں شدید دھندکا راج

  • 5 hours ago
سابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری جاری

سابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری جاری

  • 5 hours ago
 نجی یونیورسٹی میں طالبہ نے خودکشی کی کوشش کیوں کی؟ اصل وجوہات سامنے آگئیں

 نجی یونیورسٹی میں طالبہ نے خودکشی کی کوشش کیوں کی؟ اصل وجوہات سامنے آگئیں

  • 6 hours ago
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 8 hours ago
امریکی تاریخ میں پہلی بار میئر اور ڈپٹی میئر پاکستانی منتخب

امریکی تاریخ میں پہلی بار میئر اور ڈپٹی میئر پاکستانی منتخب

  • 3 hours ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

  • an hour ago
پہلا ٹی 20: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ

پہلا ٹی 20: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ

  • 3 hours ago
ایرانی صدر کاسیکیورٹی فورسزکو مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم

ایرانی صدر کاسیکیورٹی فورسزکو مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم

  • an hour ago
Advertisement