مدیحہ رضوی اور حسن نعمان کی شادی 2013 میں ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔


کراچی : اداکار حسن نعمان نے سابقہ اہلیہ مدیحہ رضوی کی جانب سے طلاق کی تصدیق کے بعد ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکار حسن نعمان نے لکھا کہ ہماری طلاق ہوگئی ہے لیکن یہ باہمی رضا مندی سے نہیں ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی بیٹیوں کے لیے بہت فکرمند ہوں، چاہتا ہوں کہ وہ زندگی کو بھرپور طرح سے گزاریں۔
اداکار نے لکھا کہ میں ایک بار پھر کہوں گا کہ میں شادی پر یقین رکھتا ہوں اور یہ طلاق نہیں چاہتا تھا بالخصوص اپنی بیٹیوں کے لیے، کہ وہ دونوں والدین کے بغیر زندگی گزاریں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ مدیحہ نے اپنا شرعی حق استعمال کرتے ہوئے طلاق لی اور بحیثیت مسلمان میں ان کے اس فیصلے کی مذمت کرتا ہوں۔
View this post on Instagram
اس سے قبل اداکارہ مدیحہ رضوی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے طلاق کے حوالے سے خبروں کی تصدیقی پوسٹ شیئر کی تھی ۔
واضح رہے کہ اس جوڑے کی شادی 2013 میں ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ مدیحہ رضوی ماضی کی مشہور اداکارہ دیبا کی صاحبزادی ہیں جب کہ اداکار حسن نعمان سینئر اداکار رشید ناز کے صاحبزادے ہیں۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 3 hours ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 4 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 4 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 3 hours ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 32 minutes ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 days ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 5 hours ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 days ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 3 hours ago









