واشنگٹن : امریکی ریاست فلوریڈامیں سمندری طوفان نکول نے تباہی مچادی ، 4افرادجان کی بازی ہار گئے ۔


خبرایجنسی کے مطابق ساحلِ سمندرپرقائم مکانات ملبےکاڈھیر بن گئے جبکہ ہوٹل بھی تباہی کا منظر پیش کررہے ہیں ۔ طوفان سے دو افراد کرنٹ لگنے جبکہ 2 کارحادثے میں ہلاک ہوئے ۔

خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے ٹکرانے کے بعد 3 لاکھ مکانات اور کاروباری مراکز بجلی سے محروم ہوگئے ۔

120کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےچلنےوالی ہواؤں سےبجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں ، جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے بجلی کی بحالی کا کام کرتے ہوئے 50 فیصد بجلی بحال کردی گئی تاہم تاحال 50 فیصد آبادی تاریکی میں ڈوبی ہوئی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق کولمبیا میں موسلا دھاربارشوں سے نظامِ زندگی درہم برہم ہوگیا ، ندی نالےابل گئے ، گھروں میں پانی داخل ہوگیا ، جبکہ 390 میونسپلٹیوں میں ریڈالرٹ جاری کردیا گیا۔

ریاستی انتظامیہ نے علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی ہے جبکہ بارش کی صورت میں شہریوں کو گھر میں ہی رہنے کی تلقین کی گئی ہے ۔


مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 16 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago






