اسلام آباد: پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوا ہے ، مہنگائی کی شرح 29.24 فی صد ریکارڈ، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی۔


رپورٹس کے مطابق مہنگائی کی شرح 0.74 فی صد بڑھ گئی ، پیاز، آلو، چینی، چائے اور چکن سمیت 22 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوئی ہیں ۔
رواں ہفتے پیاز 38 روپے 85 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، آلو 3 روپے 68 پیسے، چینی 3 روپے 16 پیسے اور زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 34 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 274 روپے 37 پیسے ہو گئی ہے ، حالیہ ہفتے انڈے 5 روپے 13 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے جس کے بعد اوسط قیمت 245 روپے 44 پیسے ہو گئی ، چائے، تازہ دودھ، دہی اور چاول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 14 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی ، ٹماٹر 14 روپے 22 پیسے سستا ہوا، اوسط قیمت 208 روپے 93 پیسے فی کلو رہی جبکہ دال چنا 4 روپے 84 پیسے، دال مسور 4 روپے، دال مونگ 2 روپے 23 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق گھی 3 روپے 37 پیسے، مٹن 5 روپے 48 پیسے فی کلو اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 4 روپے 62 پیسے سستا ہوا۔
لہسن، دال ماش، گڑ اور کوکنگ آئل کی قیمت میں بھی کمی ہوئی جبکہ حالیہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 3 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 2 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 6 منٹ قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- ایک گھنٹہ قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- ایک منٹ قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 2 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 3 گھنٹے قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 10 منٹ قبل