جی این این سوشل

پاکستان

قومی ٹیم مشکلات کو شکست دیکر فائنل میں پہنچی: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے کچھ دیر پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے پیغام جاری کر دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قومی ٹیم مشکلات کو شکست دیکر فائنل میں پہنچی: وزیرِ اعظم شہباز شریف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پیغام میں لکھا ہے کہ ٹیم پاکستان آپ نے ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچنے کے لیے تمام مشکلات کو شکست دی ہے۔

شہباز شریف نے لکھا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ آپ میں جیتنے کا جذبہ، حوصلہ اور عزم ہے، اپنے آپ پر یقین رکھیں اور اپنا بہترین کھیل کھیلیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستانی ٹیم کے لیے لکھا ہے کہ پوری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے۔ 
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میلبرن میں شیڈول ہے۔

پاکستان

سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

میں اپنے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کرسکا، سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سردار اختر مینگل کا  قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل نے کہا کہ میں آج قومی اسمبلی سے استعفے کا اعلان کرتا ہوں، میں اپنے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کرسکا۔

انہوں نے کہا کہ میں ریاست، صدر، وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اعلان کرتا ہوں، یہ لوگ بلوچستان کے مسئلے کو سمجھ نہیں سکے، ہمارے آباؤ اجداد نے ہمیں عزت سے بات کرنا سیکھایا، ملک میں حکومت نام کی رہ گئی ہے۔ بلوچستان کے معاملے پر لوگوں کو دلچسپی نہیں ہے۔

سربراہ بی این پی مینگل نے کہا کہ 65 ہزار ووٹرز مجھ سے ناراض ہونگے لیکن میں ان سے معافی مانگتا ہوں، یہ اسمبلی ہماری آواز کو نہیں سنتی تو اس میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

اخترمینگل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاست سے بہتر ہے پکوڑے کی دکان لگالوں، یہ لوگ بلوچستان کے مسئلے کو سمجھ نہیں سکے، اب کسی ادارے پر یقین نہیں رہا۔ پاکستان میں سیاست سے بہتر ہے کہ پکوڑوں کی دکان لگا لوں۔

واضح رہے کہ سردار اختر مینگل این اے256 خضدار سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈکے ذریعے نوجوانوں کو خود مختار بنائیں گے، مریم نواز 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈکے ذریعے نوجوانوں کو خود مختار بنائیں گے، مریم نواز 

لاہور : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے نوجوانوں کو مالی طور پر خود مختار بنائیں گے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں نوجوانوں کو قابل قدر ہنرمند افرادی قوت بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے روڈ میپ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اس فنڈ کے تحت نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز اور آن جاب ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے جس سے نوجوانوں کو عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

مریم نواز نے زور دیا کہ ہنرمند نوجوان ملک کا قابل قدر سرمایہ ہیں اور انہیں جدید ٹیکنالوجی اور نئے دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت دے کر انہیں عالمی جاب مارکیٹ میں کھڑا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس فنڈ کے ذریعے نوجوانوں کو مالی طور پر خود مختار بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کا فوجی تحویل میں دیئے جانے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکیل عزیر کرامت بھنڈاری کے ذریعے درخواست دائر کردی گئی جس میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ اور وفاق کو فریق بنایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کا فوجی تحویل میں دیئے جانے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

بانی پی ٹی آئی عمران نے 9 مئی کے مقدمات میں ملٹری کورٹ ٹرائل کے لئے فوجی تحویل میں نہ دینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکیل عزیر کرامت بھنڈاری کے ذریعے درخواست دائر کردی گئی جس میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب، ڈی جی ایف آئی اے درخواست میں فریق ہیں جبکہ آئی جی جیل خانہ جات کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان کو فوجی تحویل میں دینے سے روکا جائے، یقینی بنایا جائے کہ عمران خان سویلین عدالتوں اور سویلین تحویل میں رہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll