اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں راستوں کی بندشسے متعلقا رپورٹ طلب کر لی۔ ریمارکس میں کہااسلام آباد میں کنٹینر ایسے پڑے ہیں جیسے کوئی اور ہی حالات ہیں۔ کنٹینر لگانے کی بجائے اور طریقے کیوں نہیں استعمال کرتے؟


اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسلام آباد کے تاجروں کی پی ٹی آئی دھرنا کے باعث سڑکوں کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئی جی اسلام آباد سترہ نومبر کو راستوں کی بندش سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ موٹروے وفاقی حکومت کے تحت ہے، کھلوا کیوں نہیں رہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ لاء اینڈ آرڈر صوبائی حکومت کا معاملہ ہے اس لیے بند ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ پورے اسلام آباد میں کنٹینر ایسے پڑے ہیں جیسے کوئی اور ہی حالات ہیں،اچھی سی رائیٹس فورس کیوں نہیں بناتے کنٹینر کیوں لگاتے ہیں؟ کنٹینر لگانے کی بجائے اور طریقے کیوں نہیں استعمال کرتے؟
اسلام آباد کے تاجروں کی جانب سے درخواست میں کہا گیا تھا کہ دھرنےکا اعلان اور قائدین کی ہدایت پر سڑکیں بند کردی گئیں۔شہریوں اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں،پی ٹی آئی کو پابند کیا جائے دھرنا اور جلسے کا انعقاد اسلام آباد سے باہر کریں۔عدالت نے کیس کی سماعت سترہ نومبر تک ملتوی کر دی
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 6 گھنٹے قبل

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 4 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 6 گھنٹے قبل

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہو گا : اسحاق ڈار
- 8 گھنٹے قبل

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی رکوانے کیلئے انتھک محنت کی،ترک صدر
- ایک گھنٹہ قبل

پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ دشمن کو جواب دینا جانتا ہے ، وزیر اعظم
- 8 گھنٹے قبل

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 6 گھنٹے قبل
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- 7 گھنٹے قبل
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 3 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 7 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 5 گھنٹے قبل