عمران خان نے ملک کے وقار کو خراب کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی، خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ملک کے وقار کو خراب کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان فوج کے اعلیٰ افسران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتا رہا ہے مگر لوگوں کی توجہ ہٹانے کیلئے عمران خان نے یوٹرن لیا۔
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دورمیں ریکارڈ کرپشن ہوئی، سعودی ولی عہد کی گھڑی دبئی میں جاکر بیچی۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کو بد دیانت کہتے تھے خود بد دیانت ثابت ہوئے، ہم اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، عمران خان نے کتنے پیسے وصول کیے یہ پتہ لگنا چاہیے، اس معاملے میں جولوگ ملوث تھے ان کوجواب دینا چاہیے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پیسے کہاں سے آئے ہیں؟ منی لانڈرنگ ہوئی ہے یا کوئی اورطریقہ اختیار کیا گیا۔ اب ساری باتیں عدالت میں آئیں گی، اب یہ کہتے ہیں مقدمہ کراؤں گا،یہ تو اچھی بات ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی بیٹی اور زرداری صاحب کو قید کیاگیا۔ نوازشریف کو تنخواہ نہ لینے پر سزادی گئی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیرآباد واقعے پرمقدمہ نہ ہونے پر پرویزالہیٰ کا گریبان پکڑیں، عمران خان پر حملہ کرنے والا پکڑا گیا، قانون کارروائی کیوں نہیں کی جارہی، عمران خان اس قسم کی بڑھکیں مارنے سے بات ختم نہیں ہوگی۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل




