جی این این سوشل

پاکستان

باجوڑ: سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،2اہلکار شہید،ایک دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

باجوڑ: سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،2اہلکار شہید،ایک دہشت گرد ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلال خیل میں ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ایک دہشت گرد انجام کو پہنچ گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف مختلف کارروائیوں میں ملوث تھا۔ ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق 33 سالہ شہید نائیک تاج محمد کا تعلق کوہاٹ جبکہ 30 سالہ لانس نائیک امتیاز خان ملاکنڈ کے رہائشی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری۔

دنیا

ترکیہ کا اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف مقدمے میں شمولیت کا فیصلہ

ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکن فیڈن  نے انڈونیشیا کے اپنے ہم منصب ریٹنو مرسودی   کے ساتھ انقرہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم اسرائیل کے خلاف  عالمی عدالت انصاف مقدمے میں شمولیت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترکیہ کا اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف مقدمے میں شمولیت کا فیصلہ

ترکیہ نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے مختلف جنوبی افریقہ کی نسل کشی کے مقدمے میں فریق بننے کافیصلہ کیاہے۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکن فیڈن  نے انڈونیشیا کے اپنے ہم منصب ریٹنو مرسودی   کے ساتھ انقرہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم اسرائیل کے خلاف  عالمی عدالت انصاف مقدمے میں شمولیت کریں گے ۔ 

انہوں نے کہاکہ اکانومی دستاویزکی تیاری کے بعدوہ عالمی عدالت انصاف میںسرکاری طورپر شمولیت کاحلف نامہ جمع کرائیںگے جس کامقصد اس سیاسی فیصلے پرعملدرآمدکراناہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ کے وزیرخارجہ نے کہاکہ ان کاملک ہرصورت میں فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بھارت پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچا رہا ہے ، پاکستانی سفیر

منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھارت میں مذہبی مقامات کی حفاظت کیلئے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا جیسا کہ بھارت میں اسلامی ورثے کو ختم کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچا رہا ہے ، پاکستانی سفیر

پاکستان نے بھارت کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنے کیلئے دہشت گروپوں خاص طور پر تحریک طالبان پاکستان اور بلوچستان لبریشن آرمی کی مالی معاونت اور تربیت کا معاملہ ایک بار پھر اقوام متحدہ میں اُٹھایا ہے۔

نیویارک میں ''کلچر آف پیس'' کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے  اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا کہ بھارت کی دہشت گردی کی سرگرمیاں صرف پاکستان تک محدود نہیں اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر اور سیکرٹری جنرل کو بھی اس بارے میں آگاہ کیا جا چکا ہے ، پاکستانی سفیر نے بھارت میں بی جے پی ، آر ایس ایس حکومت کے 2014میںاقتدار سنبھالنے کے بعد مسلمانوں اور عیسائیوں پر ظلم و ستم کے سلسلے کو روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔

منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھارت میں مذہبی مقامات کی حفاظت کیلئے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا جیسا کہ بھارت میں اسلامی ورثے کو ختم کیا جا رہا ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں صورت حال اس وقت تک معمول پر نہیں آئے گی جب تک کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اُن کا حقِ خود ارادیت نہیں دیا جاتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کی جارحیت جاری ، مزید 5 فلسطینی شہید

وسطی غزہ کےبریجی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی  جارحیت جاری ، مزید 5 فلسطینی شہید

اسرائیل کی فضائی جارحیت ابھی بھی جاری  ، وسطی غزہ کےبریجی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد چونتیس ہزار  سے تجاوز کر گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کے گھروں اور عمارتوں کو نشانہ بنانے والے حملوں میں کم از کم 34000 فلسطینی شہید ہوئے ، جبکہ  متعدد فلسطینی  زخمی  ہو گئے  جبکہ  بھاری تعداد میں  لوگ ملبے تلے دب گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll