ملبورن : ٹینس اسٹار نواک جوکووچ آسٹریلوی ویزا جاری ہونے پر اس مرتبہ آسٹریلین اوپن میں شریک ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سربیائی نژاد ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ 2023 کے آسٹریلین اوپن میں حصہ لیں گے ۔
نوواک جوکووچ نے کہا ہے کہ انہیں 2023 کے آسٹریلین اوپن کھیلنے کے لیے میلبورن جانے کا ویزا مل گیا ہے۔
اٹلی کے مقام ٹورین میں اے ٹی پی فائنلز میں آندرے روبلیو کو شکست دینے کے بعد سربیائی کھلاڑی نے کہا کہ میں یہ خبر پا کر بہت خوش ہوں کہ ایک مرتبہ پھر میں آسٹریلین اوپن کھیل سکوں گا .
آسٹریلین اوپن چیمپیئن رافیل نڈال نے نواک جوکووچ کو آسٹریلوی ویزا جاری ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بہترین خبر ہے، میں ہمیشہ کہتا ہوں ٹینس اُس وقت بہترین ہے جب کورٹ میں بہترین کھلاڑی ہوں۔
رافیل نڈال نے مزید کہا کہ راجر فیڈرر اب ٹینس نہیں کھیل رہے، میں نے انجریز کے باعث اہم ٹورنامنٹ مس کیے، نواک پچھلا آسٹریلین اوپن نہیں کھیلے، اب یہ ماضی کا حصہ ہے ، اچھی خبر یہ ہے کہ اب نواک کھیلیں گے، وائرس اب کنٹرول ہوچکا ہے تو پھر کیوں نہ سب کھیلیں۔
نواک جوکووچ کی غیر موجودگی میں اسپین کے رافیل نڈال نے آسٹریلین اوپن جیتا تھا۔
آسٹریلیا نے نوواک جوکووِچ کا کورونا ویکسین سٹیٹس درست نہ ہونے پر ان پر تین سال کی پابندی لگاتے ہوئے ان کو رواں سال کے ٹورنامنٹ کھیلنے سے روک دیا تھا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق حکومت نے غیر ویکسین شدہ نوواک جوکووچ کو ویزا دینے کا فیصلہ کیا ہے ، ان پر عائد تین سال کی پابندی کو بھی ختم کر دیا ہے ۔
نو مرتبہ کے آسٹریلین اوپن چیمپئن جوکووچ اے ٹی پی سیزن کے ختم ہونے والے فائنلز کے آخری چار میں روبلیو کے خلاف 6-4، 6-1 سے جیت کے ساتھ جگہ بنائی ہے۔
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- 9 گھنٹے قبل
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 13 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے ، حوثی باغیوں کا بھی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- 9 گھنٹے قبل
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- 10 گھنٹے قبل
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 12 گھنٹے قبل
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- 10 گھنٹے قبل
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- 11 گھنٹے قبل
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 12 گھنٹے قبل
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 14 گھنٹے قبل
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- 10 گھنٹے قبل