تحريک انصاف کو کورال چوک سے روات تک ریلی کی اجازت مل گئی۔


اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو ریلی نکالنے کی اجازت دے دی ہے، اور اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان کی درخواست پر این او سی جاری کردیا ہے۔
علی نواز اعوان نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی، اور ریلی کے لئے درخواست پیش کی، تاہم ریلی کی اجازت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے دی۔
اسلام آباد سے تمام چھوٹی ریلیاں کورال چوک جمع ہوں گی، اسلام آباد ریجن کے شرکاء روات میں مارچ کا حصہ بنیں گے، ار عمران خان آج اپنے خطاب ميں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
پی ٹی آئی کو ریلی نکالنے کے لیے 35 شرائط کی پابندی کرنا ہو گی، پی ٹی آئی کو ریلی کی اجازت صرف کورال چوک سے روات تک روٹ کے لئے دی گئی ہے۔
این او سی کے مطابق ریڈ زون اور باقی علاقوں میں دفعہ 144 کا نفاذ رہے گا، کوئی بھی سڑک کسی طرح سے بلاک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، سرکاری اور نجی املاک کو ہرگز نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔
این او سی میں کہا گیا ہے کہ ریلی کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس باقاعدہ ٹریفک پلان جاری کرے گی، ریاست، مذہب، نظریہ پاکستان کے مخالف نعروں اور تقریروں کی اجازت نہیں ہوگی۔
ریلی میں ہتھیار، اسلحہ اور ڈنڈے وغیرہ لانے پر کارروائی ہوگی اور شرائط کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دوسری جانب تحریک انصاف کا مارچ اسلام آباد کے علاقے روات میں پہنچ گیا ہے، اور مارچ کے راستے میں پٹرول پمپس بند کرا دئیے گئے ہیں، پٹرول پمپ کے اندر پنجاب پولیس کی نفری موجود ہے۔
پٹرول پمپ کے ساتھ تعلیمی ادارے بھی بند کرا دیئے گئے ہیں، اور جی ٹی روڈ کو چک بیلی موڑ کے پاس ڈاؤرژن لگا کر بند کردیا گیا ہے، جب کہ جی ٹی روڈ کو ایک جانب سے ٹریفک کے لیے کھلا رکھا گیا ہے۔
جی ٹی روڈ پر عمران خان اور دیگر پارٹی رہنماوں کے خطاب کے لئے اسٹیج بھی تیار کر لیا گیا ہے۔
گزشتہ روز عمران خان نے کہا تھا کہ وہ آج راولپنڈی جانے کے حوالے تاریخ کا بھی اعلان کریں گے۔

حکومت کا غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اے آئی بیسڈ ایپ لانے کا فیصلہ
- ایک دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
دو دن کی کمی کے بعد سونا آج پھر ہزاروں روپےمہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملائشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، امدادی کارروائیوں میں ہر ممکن مدد کی پیشکش
- ایک دن قبل

الیکشن کمیشن نے پی پی 289 ڈی جی خان کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا
- 21 گھنٹے قبل

فخر زمان آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزا یافتہ قرار
- ایک دن قبل

آئی ایس پی آر کی بانی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، بیٹوں کو فوج میں بھیج کر خوارج کے خلاف لڑنے کی دعوت
- 19 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بانی پی ٹی آئی کو ذہنی مریض قرار دے دیا
- ایک دن قبل

ریاست سے بڑھ کرکچھ نہیں، ایک شخص کی خواہشات اس حد تک بڑھ چکی ہیں وہ کہتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں،آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

دی وژن کالج آف لیڈرشپ لاہور میں کانووکیشن پروقار تقریب،فیکلٹی ممبران، گریجویٹس کی بھرپور شرکت
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی کے خلاف نگران دور میں درج 9مئی کے مقدمات واپس لینے کا فیصلہ
- 18 گھنٹے قبل

لیاری گینگ وار پر بنائی گئی بولی وڈ فلم ’دُھرندھر‘ بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز
- 21 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی
- 19 گھنٹے قبل





.jpg&w=3840&q=75)



