علاقائی
فلم جوائے لینڈ کی نمائش پر پابندی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
فلم جوائے لینڈ کی سینما گھروں میں نمائش لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی ، عدالت سے فلم کی نمائش پر پابندی عائد کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ۔

شہری محمد بلال شفیق نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت، پیمرا، سنٹرل فلم سنسر بورڈ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فلم اخلاقی اور مذہبی اقدار کیخلاف بنائی گئی ہے، فلم اسلامی معاشرے میں خاندانی نظام کیخلاف منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ ایسی فلم کو نمائش کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فلم کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے، مزید استدعا کی گئی کہ کیس کے حتمی فیصلے تک فلم کی نمائش روکنے کا حکم دیا جائے۔

ملتان: سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نوا ز کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا اس وقت ن لیگ پر بہت بڑا بوجھ ہے، معیشت کو چار سال خراب کیا گیا ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کوترقی کرتا پاکستان ملا تھا، یہ پچھلی حکومت کی نااہلی ہے، شہباز شریف دن رات کام کر رہے ہیں، لیکن وعدہ کر رہے ہیں کہ حالات کو بہتر کریں گے۔
آئی ایم ایف کہتا ہے پہلے قیمتیں بڑھائیں پھر قرض ملے گا ہماری مجبوری ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط ماننا پڑیں گی ۔مہنگائی کے باوجود عوام کا جذبہ بلند ہے، آئی ایم ایف پروگرام کو عوامی مفاد میں چلایا لیکن تحریک انصاف نے پاکستان کو گروی رکھ دیا ہے، پی ٹی آئی فارن فنڈ صاف شفاف کیس ہے مگر ابھی تک احتساب نہیں ہو سکا، یہ نہیں ہو سکتا کہ عمران خان جرائم کریں اور ان کو چھوڑ دیا جائے ۔
مریم نواز نے عمران خان کی جیل بھرو تحریک پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم انتظار کررہے ہیں، جیل بھرو تحریک کی شروعات زمان پارک سے کریں، فرنٹ لائن پر انہوں نے خواتین کو رکھا ہوا ہے، خود سامنے آئیں، پورے جنوبی پنجاب سے ن لیگ الیکشن جیتے گی، جاوید ہاشمی ن لیگ کے اہم رہنما ہیں اور میرے لئے بہت قابل احترام ہیں۔
ہم جھوٹے وعدے نہیں کریں گے، جو وعدے کریں گے وفا کریں گے اور جھوٹی تسلیاں نہیں دیں گے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں کمی آئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 28 پیسےسستا ہو کر 275 روپے 30 پیسوں کی سطح پربند ہوا ہے۔ دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار مثبت رہا، 100 انڈیکس 719 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41 ہزار 190 کی سطح پر بند ہوا۔
مزید برآں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 4 ہزار300 روپے ہو گئی۔ جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 75 ہزار 154 روپے ہو گئی ہے۔
پاکستان
ہم نظریں بچھائے بیٹھے ہیں، آئیں جیل بھریں،شروعات زمان پارک سے کریں، مریم نواز
مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر مریم نواز نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم انتظار کر رہے ہیں یہ جیل بھریں اور شروعات زمان پارک سے کریں۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نظریں بچھائے بیٹھے ہیں، آئیں جیل بھریں اور شروعات زمان پارک سے کریں ، انہوں نے فرنٹ لائن پرخواتین کو رکھا ہوا ہے، خود سامنے آئیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک مشکلات کاشکار ہے۔عوام کو پتہ ہے کہ ملک کو ان حالات تک کون لایا۔آنے والے الیکشن کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
2017میں نوازشریف کو اقامے پر نکالا گیا۔نوازشریف کو بیٹے سے تنخوانہ نہ لینے پرنکالا گیا۔دوسری طرف سنگین جرائم دنیا کے سامنے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ جنہوں نے جرم کیا انہیں اس کی سزاملنی چاہیے۔میں دودفعہ قید میں رہی ہوں۔نوازشریف ایک سال جیل میں رہے۔شہباز شریف نے کینسرکے باوجود جیل کاٹی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایک انتقام ہوتا ہے اور ایک اپنے جرائم کاحساب دینا ہوتا ہے۔جس نے جرائم کیے اسے حساب تو دینا پڑے گا۔ان کامشکل وقت ابھی نہیں آیا ابھی تو انصاف ہونا ہے۔
انہیں ابھی کسی نے انگلی نہیں لگائی۔یہ دو دن کی قید میں گلے لگ کر رونے لگ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے تاریخ میں پہلی بار آئی ایم ایف پروگرام کو خداحافظ کہہ دیا تھا۔
گزشتہ حکومت نے دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس چلی گئی۔ ایسا لگتا تھا کہ پاکستان حکومت نہیں آئی ایم ایف چلا رہا ہے۔ اب ہم عوام کو ریلیف دینا چاہے بھی تو نہیں دے سکتے۔آنے والا وقت بہتر ہوگا۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک کو بیرونی کوئی خطرہ نہیں، ملک میں جب تک استحکام نہیں آئے گا، ترقی نہیں آئے گی، ساری جماعتیں ایک صفحے پر ہیں۔ان کی نااہلی اتنی شدید تھی کہ ترقی کرتے پاکستان کو تباہ کیا گیا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کے پی سانحے کے بعد شہباز شریف نے صوبائی حکومت سے سوال پوچھے تو غصہ ہو گئے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کرایا گیا، خطرناک دہشت گروں کو انہوں نے چھوڑا تو یہ صورتِ حال ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذڈرامہ الیکشن کے دن تک تھا۔ہم عوام سے نہ تو کوئی جھوٹا وعدہ کریں گے اور نہ ہی کوئی ڈرامہ کریں گے۔جنوبی پنجاب کی عوام کو جھوٹی تسلی نہیں دیں گے۔
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کا شکنجہ سخت ،پاکستان سے 500ارب کے ٹیکسز لگانے کا مطالبہ
-
دنیا 16 گھنٹے پہلے
عراقی باپ نے 22 سالہ یوٹیوبر بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا
-
دنیا 21 گھنٹے پہلے
آیت اللہ خامیہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معافی دیدی
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان نے آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی یقین دہانی کرادی
-
تجارت 11 گھنٹے پہلے
بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز غیر قانونی قرار
-
پاکستان 2 دن پہلے
سندھ پولیس کی درخواست مسترد، شیخ رشید کو اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیا
-
کھیل ایک دن پہلے
افتخار احمد کے وہاب ریاض کو ایک اوور میں چھ چھکے،گلیڈی ایئٹرز کا زلمی کو 185 رنز کا ہدف