کراچی : سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ میرا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ، میں روبصحت ہوں اور میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ بختاور بھٹو نے مزید لکھا کہ لوگوں کو باور کرانا چاہتی ہوں کہ احتیاط بہت ضروری ہے، کسی نے ماسک صحیح نہیں پہنا تو انہیں اپنی ناک ڈھانپنے کا یاد دلائیں ۔ویکسین لگائیں اور ان لوگوں کو بھی ویکسین لگانے میں مدد کریں جو استطاعت نہیں رکھتے ہیں۔ اللہ ہم سب کو محفوظ رکھے۔ آمین
I tested positive for Covid19 on April 2nd - isolating and recovering. Just a reminder to keep being cautious, call people out if their masks don’t cover their nose, get vaccinated & help those less fortunate to get vaccinated too. May Allah keep us all safe. Aameen
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) April 7, 2021
یاد رہے کہ 26 نومبر کو بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ، ایک روز بعد یعنی 27 نومبر کو ان کی بہن بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب بھی طے تھی ۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف ، متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما فاروق ستار ، عامر لیاقت حسین ، وزیراعظم کی معاون خصوصی وزیراعظم ڈاکٹر ثانیہ نشتر ، سعید غنی، یوسف رضا گیلانی، نیئر بخاری، راجا پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ کورونا سے متاثر ہوئے تھے ۔
پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی جو معروف شخصیات وائرس کا شکار ہوئیں ، ان میں اسپیکر قومی اسمبلی، اسد قیصر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، گورنر سندھ عمران اسمٰعیل، شہریار آفریدی، فرخ حبیب، صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا شامل ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے علاوہ حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، عطا تارڑ، نہال ہاشمی، ایاز صادق، احسن اقبال، کیپٹن (ر)صفدر اور دیگر وائرس کا شکار رہ چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید102 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار026ہوگئی ہےجبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 01ہزار 188 ہو گئی ہے ۔ ملک بھرمیں فعال کیسز کی تعداد64 ہزار 373ہے ۔

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 21 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 11 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 16 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 16 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 13 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 15 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

