سنچورین : پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان تیسرااورآخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ آج سینچورین میں کھیلاجارہا ہے ، جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج سینچورین میں کھیلا جائے گا ، پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر1 بجے شروع ہوگا۔ فیصلہ کن میچ کے لئے پاکستان ٹیم میں چار تبدیلیوں کا امکان ہے، سرفراز احمد ،حسن علی ، محمد نوا ز،عثمان قادر کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ جنوبی افریقہ کے پانچ اہم کھلاڑی آئی پی ایل میں شرکت کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھیلیں گے جن میں وکٹ کیپر ڈی کوک، ربادا، انیرخ نورکیا، ڈیوڈ ملر اور این گینٹی شامل ہیں۔ نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان پیر میں فریکچر کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3وکٹ سے ہرایا تھا جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے 17 رنز سے پاکستان کو شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی۔دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 193 رنز کی اننگز کھیلی تھی تاہم وہ آخری اوور میں رن آؤٹ ہو گئے تھے۔
ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 17 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 12 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 16 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 17 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 14 hours ago






