آرمی چیف کی غیر قانونی طورپر ٹیکس تفصیلات لیک ہونے پر وزیر خزانہ نے نوٹس لے لیا
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے خاندان کی ٹیکس تفصیلات غیر قانونی طور پر لیک ہونے کے معاملے پر وزارت خزانہ نے سخت نوٹس لے لیا۔


وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے خاندان کی ٹیکس تفصیلات غیر قانونی طور پر لیک ہونے کے معاملے کا سنجیدگی سے سخت نوٹس لیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکس تفصیلات لیک ہونے کو قانون کی واضح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایف بی آر کو معاملے کی فوری طور پر تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔
وزیرخزانہ نے 24گھنٹے میں وزیراعظم کے مشیر ریونیو طارق پاشا کو ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جس نامعلوم ذمہ دار نے یہ اطلاعات لیک کیں یہ اس کی سنگین غلطی ہے، طارق پاشا ذاتی طور پر اس معاملے کی فوری انکوائری کریں۔
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 8 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 12 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 9 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 9 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 9 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 8 گھنٹے قبل
