بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ رفتار کے حساب سے پاکستان کی 75 فیصدآبادی ہی اگلے دس برس تک کورونا کی ویکسین لگواسکے گی ۔

تفصیلات کے مطابق بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ، برطانیہ اور اسرائیل کورونا ویکسی نیشن کے اہداف تین مہینوں میں 75 فیصد حاصل کرلیں گے تاہم پاکستان میں جس رفتار سے ویکسی نیشن لگانے کا عمل جاری ہے یہ امکان ہے کہ اگلے دس برس تک صرف 75 فیصد آبادی کو ہی ویکسین لگ پائے گی ۔ یہ عرصہ52 برس سے زائد ہے، ملک میں کورونا کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے ، صوبہ پنجاب میں بھی کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ سست روی کا شکار ہے ، پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز دو ماہ قبل 3فروری سے کیا گیاتھا جبکہ محکمہ صحت کے اپنے فراہم کردہ اعدادو شمار کے مطابق صوبہ بھر میں اب تک 1لاکھ 24ہزار سے ہیلتھ کئیر ورکرزکو ویکسین لگائی گئی ہے ۔ پنجاب میں 11 کروڑکی آبادی میں اب تک صرف 3لاکھ 47ہزار 561افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر 5ہزار 7سو 92افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے ۔
اگر اسی رفتار کو اوسط تصور کیا جائے تو اگلے پونے 53سالوں میں پنجاب کی کل آبادی کو ویکسین لگائی جا سکے گی ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے لئے یہ مدت 11 سال سے زائد بنتی ہے جس میں تمام آبادی کو ویکسین لگائی جا سکتی ہے۔ لاہور کی سوا کروڑ کی آبادی میں سے اب تک صرف 1لاکھ 77ہزار 3سو 69افراد کو ویکسین لگائی جاسکی ہے جبکہ لاہور میں روزانہ 2900سے زائد شہریوں کو ویکسین لگا ئی جاچکی ہے ۔
بلومبرگ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے علاوہ یوکرین ، ایران اور بنگلہ دیش کو اپنی 75 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن میں 10 سال لگیں گےجبکہ فلپائن کو 5 سال تک کا عرصہ درکار ہوگا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت 4 اور ارجنٹائن 3 سال میں اپنی آبادی کے 75 فیصد عوام کو کورونا ویکسین لگا سکیں گے ۔ ترکی ، برازیل ، جرمنی ، فرانس ، اسپین اور اٹلی کو ایک سال درکار ہوگا۔بلومبرگ رپورٹ کے مطابق برطانیہ ، امریکہ ، اسرائیل اور چلی سمیت چند دیگر ممالک ایک سال سے بھی کم عرصے میں 75 فیصد آبادی کو کرونا ویکسین لگا سکیں گے۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے 10 مارچ سے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے کورونا ویکسینیشن کا آغاز کیا گیا اور اس کے بعد 30 مارچ سے 50 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے ۔ پاکستان میں جہاں حکومت کی جانب سے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز یعنی طبی عملے اور 60 سال سے زائد عمر والے افراد کو کورونا سے بچاؤ کی مفت ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے وہیں نجی دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے بھی فروخت کے لیے ویکسین درآمد کی جا رہی ہیں۔

بھارتی جنگی طیارہ ’تیجس‘ کیوں تباہ ہوا؟ وجہ سامنے آگئی
- 4 گھنٹے قبل

لاہورمیں جائیداد کے تنازع پر گروہوں کے درمیان فائرنگ، 2 افراد قتل،ملزمان گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ریلوے پراپرٹی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اختیار کرنے کی ہدایت
- 4 گھنٹے قبل

ٹرائی سیریز: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 19 منٹ قبل

اسلام آباد میں انسداد ڈینگی مہم مزید تیز، کیسز کی تعدادمیں نمایاں کمی
- 7 منٹ قبل

ایبٹ آباد: گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

معروف پنجابی گلوکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق
- 44 منٹ قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک، جبکہ شمالی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات
- 3 گھنٹے قبل

حسینہ واجدکی سزا بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے ،پاکستان اس میں مداخلت مناسب نہیں سمجھتا،دفتر خارجہ
- 4 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں مشترکہ آپریشن،مزید 8 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 28 منٹ قبل

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل،میچ کی تاریخ بھی سامنے آگئی
- 23 منٹ قبل

بھارت نے طیارہ حادثے کا ذمہ دار کس ملک کو قرار دیا ؟ رپورٹ آ گئی
- 35 منٹ قبل












