پاکستان

عمران خان کو 9 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو اومنی گروپ کی جانب سے 9 ارب روپ کا ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Nov 22nd 2022, 5:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان کو 9 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

اومنی گروپ کی جانب سے عمران خان کو بھیجے گئے ہرجانے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے 17 نومبر کو اومنی گروپ پر نیب کے ساتھ پلی بارگین کا الزام لگایا اور جھوٹے الزامات سے اومنی گروپ کی کاروباری ساکھ کو نقصان پہنچا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ 2 ہفتے میں عمران خان الزامات واپس لیں اور غیر مشروط معافی مانگیں اور اگر عمران خان نے معافی نہ مانگی اور ہرجانہ ادا نہ کیا تو قانونی کارروائی کریں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے اومنی گروپ پر الزام عائد کیا تھا کہ اومنی گروپ نے نیب سے 9 ارب روپے کی پلی بارگین کی۔