کھیل
پنڈی ٹیسٹ دھرنے سے متاثر نہیں ہوگا، عمران خان کی رمیز راجہ کو یقین دہانی
سابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے ملاقات کی ہے۔

منگل کو زمان پارک لاہور میں ہونے والی اس ملاقات میں برطانوی ہائی کشمنر کرسچن ٹرنر بھی موجود تھے جس میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور پاک انگلینڈ سیریز کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے زمیز راجہ کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بے فکر رہیں ٹیسٹ سیریز پر دھرنے کا کوئی اثرنہیں ہوگا، پارٹی کو ہدایات جاری کردیتا ہوں، میچ راولپنڈی میں شیڈول کے مطابق ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شیڈول ہے اور تحریک انصاف نے 26 دسمبر کو راولپنڈی میں ہی اپنے دھرنے کا اعلان کررکھا ہے جس کی وجہ سے ٹیسٹ میچ کے انعقاد سے متعلق غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
پاکستان
توشہ خانہ فوجداری کیس، انی چیئرمین پی ٹی آئی کا سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
عمران خان کی نا اہلی کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا گیا

توشہ خانہ فوجداری کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی فیصلہ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، عمران خان کی نا اہلی کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا گیا۔
ہائیکورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا کیس کا سیشن کورٹ کا مکمل فیصلہ معطل کرنے کی بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں اِسی ریلیف کیلئے درخواست دائر ہونے کا اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس عدالت میں یہ درخواست قابلِ سماعت نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کا نا اہلی کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں تھا
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے فیصلہ معطلی کی زبانی استدعا کی تھی۔ امجد پرویز نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے دلائل نہیں دیئے جو نظیریں پیش کی وہ سزا معطلی کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 8 اگست کو اپیل اور سزا معطلی دائر ہوئی 28 اگست کو سزا معطلی کا فیصلہ آیا ، فیصلے کے ایک ماہ سات دن بعد پانچ اکتوبر کو فیصلہ معطلی کی متفرق درخواست دائر ہوئی ہے۔لاہورہائیکورٹ کےسنگل بینچ نے سماعت کرکے معاملہ 5 رکنی بینچ کو بھجوادیا ہے لہٰذا استدعا ہے کہ اِس عدالت میں یہ درخواست قابلِ سماعت نہیں۔
اس پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ اپنے دلائل میں واضح کہا تھا سزا کے فیصلے کو بھی معطل کریں ہو سکتا ہے یہ بات تحریری طور پر درج کرنے سے رہ گئی ہو۔
دنیا
وسطی چین میں شدید برفبا ری ،معمولات زندگی درہم برہم ، سکول بند، زمینی و فضائی ٹریفک متاثر
بارش اور برفباری سے صوبے میں سڑکوں، ریلوے اور فضائی ٹریفک بھی متاثر ہوئی ہے

زینگ زو: چین کے وسطی صوبہ ہینان مین برفانی طوفان کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے۔ شنہوا کی رپورٹ کے مطابق ہینان کے دارالحکومت زینگ زو میں پیر کی صبح سکول بند اور کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی رات چھ گھنٹے کے دوران زینگ زو اسٹیشن پر 14.2 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ 10 سینٹی میٹر تک برف پڑی۔شہر کے جونیئر ہائی سکول، پرائمری سکول اورکنڈرگارٹن سکول بند کر دئے گئے ہیں۔
بارش اور برفباری سے صوبے میں سڑکوں، ریلوے اور فضائی ٹریفک بھی متاثر ہوئی ہے۔ پیر کی صبح، زینگ زو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 22 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، اور 46 ایکسپریس ویز کے بارش اور برفباری سے متاثرہ حصے بند کردئے گئے۔
متعلقہ حکام کے مطابق ، متعددتیز رفتار اور انٹر سٹی ٹرینوں سمیت ٹرین آپریشن بھی معطل کر دیا گیا ہے۔اب تک صوبے میں تیز ہواؤں، شدید برفباری، شدید سردی کی لہروں اور برف باری سے سڑکوں کے متاثر ہونے کے لیے کئی سو الرٹ جاری کیے جا چکے ہیں، کئی مقامات پر شدید برف باری کے لیے ریڈ الرٹ بھی جاری کیے گئے ہیں۔
تفریح
میری زندگی میں کوئی پچھتاوا نہیں ہے،اداکارہ ہانیہ عامر
میں نے تعلقات سے جڑی ہر ایک چیز کا لطف اٹھایا

اسلام آباد: اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا کہ میری زندگی میں کوئی افسوس یا پچھتاوا نہیں ہے۔
ہانیہ عامر نے ایک پوڈ کاسٹ میں اپنے تعلقات ، ماضی میں ہونے والی غلطیوں اور وہ ٹرولز کو کیسے ہینڈل کرتی ہیں بارے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اب تک اپنی زندگی میں بالکل ویسا ہی کام کیے جیسا میں چاہتی تھی۔
میری زندگی میں کوئی افسوس یا پچھتاوا نہیں ہے۔ میں نے چیزیں اپنے سوچ یا عقل کے مطابق کیں۔ میں نے اپنے تعلقات سے اچھی طرح سے لطف اٹھایا۔ مجھے کسی تعلق کے بنانے کا ایک لمحہ بھی افسوس نہیں ہے۔ میں نے تعلقات سے جڑی ہر ایک چیز کا لطف اٹھایا، ہر چیزکا برا حصہ ہونا تھا، میں اس کے بارے میں کچھ نہیں کر سکتی تھی۔غلطیوں سے سیکھنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں نے اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے کہ کیا دکھانا ہے اور کیا چھپانا ہے۔ اب، میں وہی کرتی ہوں جو مجھے صحیح لگتا ہے۔
میرے لیے بہت سی چیزیں بالکل نارمل ہیں، اس لیے میں ان کے بارے میں پوسٹ کرتی ہوں۔ ہاں، میں نے سیکھا ہے کہ رومانوی رشتوں کی حفاظت کی جانی چاہیے کیونکہ وہ بہت نازک ہوتے ہیں۔ اپنے پرستاروں بارے بات کرتے ہوئے ہانیہ نے کہا کہ دوسرے سرے پر ایسا نہیں ہے کہ شیطان یا نفرت کرنے والےبیٹھے ہیں، وہ صرف آپ کے پرستار ہیں جو آپ سے محبت کرتے ہیں اور اپنے آپ میں سرمایہ کاری کرتے ہیں اگر کوئی رشتہ ٹوٹ جاتا ہے تو وہ ٹوٹ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ نہیں پڑھتیں کہ نفرت کرنے والے ان کے پروفائل پر کیا لکھتے ہیں۔
-
تجارت 2 دن پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
-
دنیا 21 گھنٹے پہلے
مصر میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا آغاز کر دیا گیا
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
انڈوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
ٹیکنالوجی 7 گھنٹے پہلے
آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ کا باضابطہ آغاز
-
پاکستان ایک دن پہلے
عام انتخابات ملتوی کرنے کی درخواستوں پر مشاورت
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور
-
پاکستان ایک دن پہلے
چین نے پاکستان میں پہلے 765کلو واٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا