تجارت
سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ
صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 59 ہزار 50 روپے ہوگئی ہے۔

منگل (22 نومبر ) کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر بڑھ کر 1748 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ کی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔
منگل کے روز صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا مزید 550 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 59 ہزار 50 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 472 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 36 ہزار 360 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب چاندی کے دام 1690 روپے فی تولہ پر مستحکم رہے۔
کھیل
اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ (کل) روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا
پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنے پہلے میچ میں نیپال کو شکست دے چکی ہے

دبئی: اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ کل(اتوار کو) روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
اسی روز دوسرے میچ میں نیپال اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ، ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام انڈر 19 ایشیا کپ کے دلچسپ مقابلے متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں ، ٹورنامنٹ میں اتوار کے روز مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا۔
پہلے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں پاکستان اور بھارت آئی سی سی اکیڈمی ، دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنے پہلے میچ میں نیپال کو شکست دے چکی ہے ، اسی روز گروپ اے کا دوسرا میچ نیپال اور افغانستان کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا ، پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ 12 دسمبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی ۔
پاکستان
ہمارے دورمیں معاشرتی،سماجی کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں تھا، نواز شریف
قوم ادراک کرے معاشی بے نظمی 2019 سے شروع ہوئی، سابق وزیر اعظم

لاہور: سابق وزیر اعظم و سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے لاہور میں پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کے اجلاس سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ ہمارے دورمیں معاشرتی،سماجی کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔
قوم نے گزشتہ 4 برس میں مشکل دور دیکھا ہے، کچھ کرداروں نے چلتے پاکستان کو ٹھپ کرکے رکھ دیا۔
لاہور میں پارٹی کے ٹکٹ امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اجلاس کےتمام شرکا کا خیرمقدم کرتا ہوں، مجھے بڑی خوشی ہے کہ آپ سب لوگ ہماری دعوت پر تشریف لائے اور پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست دی۔
لاہور میں پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کے اجلاس سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ ہم نظروں سے اوجھل لیکن دل کے بہت قریب رہے ہیں، اپنے کسی دوست اور ساتھی کو بھولا نہیں ہمیشہ یاد رکھا، آج بھی دعا ہے کہ اللہ اس قوم کو مشکلات سے نکالے۔
انہوں نے کہا کہ قوم نے گزشتہ 4 برس میں مشکل دور دیکھا ہے، ہمارےدورمیں ترقی عروج پرتھی، ہمارے دورمیں معاشرتی،سماجی کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں تھااور ملک میں اقتصادی ترقی ہورہی تھی، ہمارےدورمیں معاشی بہتری کا دنیا بھی اعتراف کررہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ قوم ادراک کرے معاشی بے نظمی 2019 سے شروع ہوئی اور 2022 تک ملک میں ہرچیز کا بھٹابیٹھ گیا تھا۔
تجارت
وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز اعلی سطح کے تجارتی وفد کے ہمراہ چین روانہ
متحدہ عرب امارات کے وزیر تجارت کی خصوصی دعوت پر عالمی تجارتی تنظیم کے وزارتی اجلاس میں وزیرتجارت آن لائن شرکت کریں گے

وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز اعلی سطح کے تجارتی وفد کے ہمراہ چین روانہ ہوگئے ۔ وفد کے دورے میں شامل شعبوں میں زرعی، الیکٹرک وہیکلز، ماربل، سیمنٹ، فرٹیلائزر، فروٹ اینڈ ویجیٹیبل، گھریلو آلات، شیشہ، کیمیکل اور ٹیکسٹائل شامل ہیں۔
پاکستان کے کاروباری شعبے کی نمائندگی کرنے والا یہ وفد تجارت اور سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کی تشکیل کے لیے چین میں اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کرے گا۔ سرکاری دورے کے موقع پر، وفد کے ارکان کے لیے بی ٹوبی ملاقاتوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
پاکستانی وفد کے بیجنگ میں چینی وزارت تجارت، مختلف مصنوعات کی ایسوسی ایشنز، چائنا چیمبر آف کامرس فار امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتیں طے ہیں۔وفد کے اراکین سرکاری فوڈ پروسیسنگ ہولڈنگ کمپنی کوفکو کے سی ای او سے بھی ملاقات کریں گے۔ ویفانگ اسٹیل گروپ کا ایک وفد بھی وزیرتجارت سے ملاقات کرے گا۔ کمپنی ایگریٹیک، فوڈ پروسیسنگ، کھاد اور خوردنی تیل میں مہارت رکھتی ہے۔ وفد بیجنگ کے قریب ٹیکنالوجی کے بڑے مرکز زونگ گوان کون کا بھی دورہ کرے گا جسے چین کی سیلیکون ویلی بھی کہا جاتا ہے۔
وزیر چینگڈو سینچری انٹینڈنگ انویسٹمنٹ مینجمنٹ کی انتظامیہ سے ملاقات کرنے والے ہیں جو ایک جامع صنعتی سرمایہ کاری مینجمنٹ کارپوریشن ہے۔ سینٹینکو نے گوادر میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی ترقی میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ وزیر بزنس نیٹ ورکنگ ڈنر میں بھی شرکت کریں گے جس میں ایک سو سے زائد چینی کاروباری اداروں کی شرکت کا امکان ہے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر تجارت کی خصوصی دعوت پر عالمی تجارتی تنظیم کے وزارتی اجلاس میں وزیرتجارت آن لائن شرکت کریں گے.
-
تجارت 2 دن پہلے
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 64ہزار 641پوائنٹس سے تجاوز کر گیا
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکی سینیٹ میں بائیڈن انتظامیہ کی درخواست مسترد
-
پاکستان 2 دن پہلے
سپریم کورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل ٹرائل کو عدالت میں چیلنج کردیا
-
دنیا 2 دن پہلے
خلیج تعاون کونسل نے مشترکہ سیاحتی ویزے کی منظوری دے دی
-
علاقائی ایک دن پہلے
سوئی ناردرن ، سی این جی اسٹیشن کیلئے گیس بحال کر دی
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان چاہے تو فلسطین میں جنگ بندی ہو سکتی ہے ،اسماعیل ہانیہ
-
تجارت ایک دن پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی