ماضی کے مشہور اداکار اور لالی ووڈ کےچاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 39 برس گزر گئے ۔


وحید مراد 2 اکتوبر 1938 کوسیالکوٹ میں پیدا ہوئے, وحید مراد فلم تقسیم کار نثار مراد کے اکلوتے بیٹے تھے۔ پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی ہیرو کو اتنی پذیرائی حاصل نہیں ہوئی جتنی وحید مراد کے حصہ میں آئی ۔
وحید مراد کا ہر اندازنرالا تھا اور فلم میں کردار جاندار تھا۔پروڈیوسر کے طور پر وحید مراد نے اپنے والد کے قائم شدہ فلم آرٹس کے تحت فلم "انسان بدلتا "ہے سے اپنے کیریئرکا آغاز کیا۔ اس کےبعد انہوں نے فلموں میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھائے اور بطور اداکار وحید مراد کی پہلی فلم "اولاد"اگست 1962ءمیں ریلیز ہوئی جس میں وحید مراد نے بطور سپورٹنگ ایکٹر اپنا کردار ادا کیا ۔
1964 میں" ہیرا پتھر"خود پروڈیوس کی اور مرکزی کردار ادا کیا۔ ان فلموں کے منظر عام پر آنے کے بعد وحید مراد کی بہترین ادکاری نے انہیں بے انتہا مقبولیت دی ۔ وحیدمراد کی1966 میں بنے والی فلم "ارمان" نے باکس آف کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔
چاکلیٹی ہیرو کو اصل شہرت اپنی ذاتی فلم ’ہیرا اور پتھر‘ سے حاصل ہوئی جبکہ وحید مراد کو پاکستان کی پہلی پلاٹینیم جوبلی فلم "ارمان‘"کا فلم ساز، مصنف اور ہیرو ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
1967میں ، انہوں نے دیور بھابی، دوراہا، انسانیت اور ماں باپ جیسی لازوال فلموں میں معروف اداکاری کیا ۔ سینما گھروں میں 50 ہفتے مکمل کرنے والی فلم "دیور بھابی" ان کی بہترین فلموں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے ۔
فلم "انسانیت" میں وحید مراد نے ایک سرشار ڈاکٹر کا کردار ادا کیا ہے ۔ اس کے علاوہ وحید مراد نے دیگر اور فلموں میں اداکاری کی ۔ ان کے پرستاروں نے ان کا لباس، انداز اور ہیئر اسٹائل تک کاپی کیا۔
وحید مراد نے 124 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ایک پشتو اور آٹھ پنجابی فلمیں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے فلم" سمندر"اور "اشارہ"میں اپنی آوازکا جادو بھی جگایا، 1980 میں وحید مراد ایک حادثے کا شکار ہوگئے جس کی وجہ سے ان کا چہرہ شدید زخمی ہوگیا اور پلاسٹک سرجری کروانا پڑی اور 23 نومبر1983 کو صرف 45 برس کی عمر میں فلم انڈسٹری کا بے تاج بادشاہ خالق حقیقی سے جا ملا۔
انہیں فلم "ہیرا اور پتھر"، "ارمان"، "عندلیب "اور "مستانہ ماہی" میں بہترین اداکاری پر نگار ایوارڈ ، جبکہ 2002 میں لائف ٹائم لیجنڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ان کی وفات کے 27 سال بعد 2010 میں انہیں ستارہ امتیاز سےبھی نوازا گیا ، خوبصورت شخصیت ، دلکش آواز اور صلاحتیوں کی بدولت وحید مراد نے لاکھوں لوگوں کے دلوں پر راج کیا ۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 15 hours ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 15 hours ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 9 hours ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 10 hours ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago








