وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو وزارت دفاع کی طرف سے بھجوائی گئی سمری موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔


مریم اورنگزیب نے بیان دیا ہے کہ وزارت دفاع کی طرف سے بھجوائی گئی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے ، سمری میں چئیرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کے عہدوں پر تقرری کے لئے ناموں کا پینل بھجوایا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف متعین طریقہ کار کے مطابق ان تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔
جی ایچ کیو نے 6 سینئرترین لیفٹیننٹ جنرلز کے نام وزارت دفاع کو بجھوا دیئے تھے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کے مطابق سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے، انشاء اللہ باقی مراحل بھی جلد طے ہو جائیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کے بیان کے مطابق جی ایچ کیو کی جانب سے 6 سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرلز کے نام وزارت دفاع کو بجھوا دیئے گئے ہیں، جی ایچ کیو کی سمری کی روشنی میں نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا تقرر کیا جائے گا۔
سمری میں ان افسران کی پروفائل پر مشتمل ڈوزئیر بھی شامل ہے۔ اس سمری کی روشنی میں وزیراعظم اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے ایک افسر کا انتخاب کرکے انہیں آرمی چیف نامزد کریں گے۔ جبکہ ایک آفیسر کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آفسٹاف کمیٹی تعینات کیا جائے گا۔ صدر مملکت وزیراعظم کی سفارشات کی روشنی میں اس نام کی توثیق کرتے ہیں۔ سنیارٹی میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر سرفہرست ہیں۔
GHQ has forwarded the summary for Selection of CJCSC and COAS, containing names of 6 senior most Lt Gens to MoD.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 22, 2022
لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیراس وقت کوارٹر ماسٹر جنرل جی ایچ کیو فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کا تعلق آفیسرٹریننگ سکول منگلا سے ہے، جو 75ویں لانگ کورس سے جونیئر اور 76ویں لانگ کورس سے سینئر ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کے بعد سنیارٹی لسٹ میں دوسرا نام لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا ہے ، سندھ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے ساحر شمشاد مرزا اس وقت راولپنڈی کور کی کمانڈ کر رہے ہیں۔
بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس سنیارٹی میں عاصم منیر اور ساحر شمشاد مرزا کے بعد آتے ہیں، وہ اس وقت فوج کے اہم ترین عہدوں میں سے ایک یعنی چیف آف جنرل سٹاف کے طور پر تعینات ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود سینیارٹی میں چوتھے نمبر پر ہیں ، اور ایک مضبوط کیریئر کے حامل ہیں، فوج میں انھیں خاص طور پر پاکستان کی مغربی سرحد کا ماہر مانا جاتا ہے۔ وہ اس وقت نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر ہیں جبکہ اس سے قبل وہ پشاور کے کور کمانڈر تعینات رہے ہیں۔
آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا تعلق بلوچ رجمنٹ سے ہے، وہ کور کمانڈر پشاور فرائض کی انجام دہی کے بعد اس وقت کور کمانڈر بہاولپور خدمات انجام دے رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کانام فہرست میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے بعد آتا ہے۔ وہ اس وقت وہ کور کمانڈر گوجرانوالہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے اس سے قبل جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل بھی فرائض انجام دیئے۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago





