Advertisement
پاکستان

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیرنئے آرمی چیف مقرر

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف ہوں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Nov 24th 2022, 4:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیرنئے  آرمی چیف مقرر

تفصیلات کے مطابق  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم  پاکستان محمد شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹنٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور لیفٹنٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  اس بابت سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔  

 

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دونوں تعیناتیوں کی سمری صدر کو بھجوا دی گئی ہے اور تمام معاملات آئین اور قانون کے مطابق ہوں گے۔

 اس فیصلے سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کی تعیناتیوں سے متعلق وفاقی کابینہ سے مشاورت کی گئی جبکہ دیگر امور کی بھی منظوری لی گئی۔

اس سے پہلے گزشتہ روز بھی وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا تھا جس میں اتحادی جماعتوں سے اہم تعیناتیوں پر مشاورت کی گئی تھی۔

 

Advertisement
Advertisement