پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر نے آزاد جموں و کشمیرسے متعلق بھارتی فوجی افسر کے غیرضروری بیان کومسترد کردیا

راولپنڈی : فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹرجنرل بابرافتخارنے آزادجموں وکشمیرکے حوالے سے بھارتی فوج کے ایک اعلی افسر کے غیرذمہ دارانہ بیان کومسترد کردیاہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر نومبر 24 2022، 12:14 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈی جی آئی ایس پی آر نے آزاد جموں و کشمیرسے متعلق بھارتی فوجی افسر کے غیرضروری بیان کومسترد کردیا

تفصیلات کے مطابق آج متعدد ٹوئیٹس میں ڈی جی آئی ایس پی آر  نے کہا کہ یہ بیان بھارتی فوج کی مخصوص ذہنیت ملکی سیاسی حالات کے بھارتی فوج کی سوچ پر حاوی ہونے کا واضح اظہار ہوتا ہے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی اور اس کے لانچ پیڈز ہونے کے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات کا مقصد نہتے کشمیریوں کیخلاف جاری بھارتی فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا ہے جو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق خودارادیت کی جدوجہد کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جنرل کے بلند و بانگ دعوے اور غیرحقیقی خواہش عقلی لحاظ سے توہین آمیز ہیں۔