جی این این سوشل

پاکستان

صدر مملکت سےجائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات

ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین جائنٹ چیف آف اسٹاف کی الوداعی ملاقات ہوئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صدر مملکت سےجائنٹ چیف آف اسٹاف  جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین جائنٹ چیف آف اسٹاف کی الوداعی ملاقات ہوئی ہے۔

صدر عارف علوی نے ملکی دفاع کیلئے جنرل ندیم رضا کی خدمات کو سراہا، اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم  پاکستان محمد شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹنٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور لیفٹنٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔  

دنیا

اٹھارہ کروڑ افراد کی زندگی بچانے کے لیے آئندہ سال 46.4 بلین ڈالر کی ضرورت ہے،اقوام متحدہ

تاہم مناسب فنڈنگ کے بغیر انسانی زندگی کے تحفظ کی سرگرمیاں ممکن نہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اٹھارہ کروڑ افراد کی زندگی بچانے کے لیے آئندہ سال 46.4 بلین ڈالر کی ضرورت ہے،اقوام متحدہ

جنیوا: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مایوس کن حالات کے باعث تقریباً 180 ملین (18 کروڑ)افراد کی زندگی بچانے کے لیے آئندہ سال 46.4 بلین ڈالر کی ضرورت ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی نے عالمی ادارے کے شعبہ برائے انسانی امداد کے سربراہ مارٹن گریفتھس کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ انسانیت پسند افراد لوگوں کی زندگیاں بچانے، بچوں کی حفاظت،بھوک اور وبائی امراض سے جنگ اور صفائی ستھرائی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں لیکن بین الاقوامی برادری کی طرف سے امداد ضروریات کے مطابق نہیں ہو رہی۔

انہوں نے کہا کہ 2023 کی اپیل 56.7 بلین ڈالر کی تھی لیکن اس رقم کا صرف 35 فیصد ملا جو کہ کئی سال کے عرصے میں فنڈنگ کی کم ترین سطح ہے جس سے اقوام متحدہ کے ادارے صرف 128 ملین لوگوں تک امداد اور تحفظ فراہم کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے نے اس بار (2024 کے لیے ) اپنی اپیل کو کم کرکے 46.4 ارب ڈالر کردیا ہے جس سے شدید ضرورت مند افر اد کی امداد کی جائے گی۔ 2024 کے عالمی انسانی جائزے کا آغاز کرتے ہوئے گریفتھس نے کہا کہ امدادی فنڈ کو بڑھانا مشکل ہوگا، بہت سے عطیہ دینے والے ممالک کو خود بحران کا سامنا ہے، تاہم مناسب فنڈنگ کے بغیر انسانی زندگی کے تحفظ کی سرگرمیاں ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس اپیل میں 72 ممالک کے لیے امداد کا احاطہ کیا گیا ہے ان میں 26 بحران زدہ ریاستیں اور 46 ایسے ممالک شامل ہیں جو پڑوسی ملکوں کے پناہ گزینوں سے متاثر ہیں۔

پانچ سب سے بڑی واحد ملک کی اپیلیں شام (4.4 بلین ڈالر)، یوکرین (3.1 بلین ڈالر)، افغانستان (3 بلین ڈالر)، ایتھوپیا (2.9 بلین) اور یمن کے لیے (2.8 بلین ڈالر) مختص ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سائفر کیس، عمران خان کا ٹرائل رکوانے کےلئے اسلام آباد ہائی کو رٹ سے رجوع

عدالت ٹرائل کورٹ کا 4 دسمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دے ، استدعا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سائفر کیس، عمران خان کا ٹرائل رکوانے کےلئے اسلام آباد ہائی کو رٹ سے رجوع

سائفر کیس، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایک بار پھر جیل ٹرائل رکوانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں بتایا گیا کہ سائفر کیس میں فرد جرم عائد ہوئی اور 5 گواہان کے بیانات قلم بند ہوئے۔

درخواست میں کہا گیا کہ دو رکنی بینچ نے سائفر کیس کی کارروائی کو کالعدم قرار دیا اور ہائیکورٹ نے ٹرائل عدالت کو اوپن کورٹ میں سماعت کرنے کا حکم دیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ملزمان کو 28 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا، سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے ملزمان کو پیش نہ کیا اور ایک رپورٹ پیش کردی، ٹرائل کورٹ نے رپورٹ منظور کرتے ہوئے سماعت اڈیالہ جیل میں کرنے کا حکم سنا دیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے قانونی تقاضے پورے کیے بغیر 4 دسمبر کو فرد جرم کیلئے چارج کی کاپیاں تقسیم کردیں۔ ٹرائل کورٹ کا 4 دسمبر کا حکم نامہ غیر قانونی اور غیر مناسب ہے اور ٹرائل کورٹ نے 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی رکھی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ اس درخواست پر فیصلہ ہونے تک عدالت ٹرائل کورٹ کی کارروائی معطل ہونے کا حکم دے۔

عمران خان نے اپنی درخواست میں کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 13، 6 حکومت کو اختیار دیتی ہے کہ وہ ٹرائل کے حوالے سے عمومی یا خصوصی آرڈر جاری کرے، 4 دسمبر کو حکومت کا عمومی یا خصوصی آرڈر یا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، اور ٹرائل کورٹ نے حکومت کے نوٹیفکیشن کے بغیر ہی کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے 4 دسمبر کو حکم نامہ جاری کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حدیجہ شاہ کوئٹہ پولیس کے حوالے

انسداد دہشت گردی عدالت نے بلوچستان پولیس کی حدیجہ شاہ کی حوالگی کی درخواست منظوری کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حدیجہ شاہ کوئٹہ پولیس کے حوالے

انسداد دہشت گردی عدالت نے بلوچستان پولیس کی پی ٹی آئی کارکن حدیجہ شاہ کی حوالگی کی درخواست منظوری کر لی، عدالت نے حدیجہ شاہ کو جیل سے حراست میں لینے کی منظوری دے دی۔

تفتیشی ٹیم نے بتایا کہ کوئٹہ میں درج مقدمہ میں حدیجہ شاہ کی گرفتاری مطلوب ہے۔ کوئٹہ پولیس نے خدیجہ شاہ کو گرفتار کر لیا۔کوئٹہ پولیس نے خدیجہ شاہ کے راہداری ریمانڈ کے لیے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں کہا گیا کہ ملزمہ کا کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت سے وارنٹ لیا، خدیجہ شاہ سے تفتیش کرنی ہے، لہٰذا عدالت تین روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرے۔

اے ٹی سی لاہور نے خدیجہ شاہ کا دو دن کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو دو روز میں متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll