Advertisement
پاکستان

سیلاب زدگان کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کا "تعمیرِ وطن پروگرام" کا آغاز

سیلاب زدگان کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کا "تعمیرِ وطن پروگرام" کا آغاز

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Nov 24th 2022, 11:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیلاب زدگان کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کا "تعمیرِ وطن پروگرام" کا آغاز

تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن نے تعمیرِ وطن پروگرام کے تحت سیلاب متاثرہ علاقوں میں 60 کروڑ روپے کی لاگت سے 4 ہزار گھروں کی تعمیر میں معاونت کا آغاز کر دیا ہے، تونسہ میں 100 سیلاب متاثرہ خاندانوں میں گھروں کی تعمیر کےلیے چیک تقسیم کر دیے گئے جس میں ترجیحاً بیوہ خواتین، معذور افراد، دہاڑی دار اور چھوٹے زمینداروں کو شامل کیا گیا ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن نے تعمیرِ وطن پروگرام کے تحت سیلاب متاثرہ علاقوں میں 60 کروڑ روپے کی لاگت سے 4 ہزار گھروں کی تعمیر میں معاونت کا آغاز کر دیا۔ اس حوالے سے جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں مزید 100 بے گھر سیلاب متاثرین میں مکانات کی تعمیر و مرمت میں معاونت کے لئے رقوم کے چیک تقسیم کئے گئے۔ الخدمت نے ابتدائی طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 4 ہزار مکانات کی تعمیر میں معاونت کا منصوبہ بنایا ہے۔ ایک گھر کےلیے ڈیڑھ لاکھ روپے کی معاونت کی جائے گی اور پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں جہاں جہاں پانی اتر گیا ہے، وہاں بےگھر سیلاب متاثرین کو تعمیراتی سامان (جی آئی شیٹس، آئرن ٹی گارڈر، بلاک، اینٹیں وغیرہ)کی خریداری کے لئے رقم فراہم جارہی ہے۔ یہ رقم سیلاب متاثرین کو 3 اقساط میں مرحلہ وار ادا کی جائیں گی۔

گھروں میں معاونت کے کام کی رپورٹنگ، مانیٹرنگ اور آڈٹ کےلیے متاثرین کو رقوم ان کے بینک اکاؤنٹس میں جمع کروائی گئی ہیں اور جن متاثرین کے بینک اکاؤنٹس موجود نہیں تھے، ان کے بینک اکاؤنٹس کھلوانے کا اہتمام بھی کیا گیا  تاکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جاسکے کہ گھر کی تعمیر کے لئے دی جانے والی رقم اسی مقصد کے لئے ہی استعمال ہو۔ گھروں کی تعمیر کےلیے معاونت کےلیے متاثرہ علاقوں میں سروے کا انعقاد کیا گیا جس میں ترجیحاً بیوہ خواتین، معذور افراد، مزدور طبقہ اور چھوٹے زمینداروں کو شامل کیا گیا۔ جنوبی پنجاب میں اس سے پہلے اب تک 120 گھروں کی تعمیر و مرمت میں معاونت کا کام مکمل کیا جاچکا ہے. 
تقریب میں شریک ناڑی جنوبی سے ایک بیوہ خاتون بختو مائی نے کہا کہ ان کے چار بچے ہیں جن کی کفالت وہ بہت مشکل سے کر رہی ہیں۔ بارشوں اور روت کوہی کے ریلے سے گھر گرنے کے بعد ان کی زندگی مزید تنگ ہوگئی تھی ۔ الخدمت کی ٹیم نے پہلے بھی ہماری مدد کی تھی ہمیں راشن اور خیمہ دیا تھا اور اب گھر بنانے کےلیے رقم بھی دے رہے ہیں جس کےلیے میں اور میرے بچے بہت خوش ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر ڈاکٹر محمد مشتاق مانگٹ نے سیلاب متاثرین میں چیک تقسیم کیے اور بتایا کہ گھر کی چھت ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہوتی ہے، حالیہ سیلاب میں بھی الخدمت فاؤنڈیشن نے ابتدا ہی سے کھلے آسمان تلے شب و روز گزارنے پر مجبور متاثرین کو خیمے، ترپالیں اور پلاسٹک شیٹس فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ محفوظ مقامات کی نشاندہی  کے بعد خیمہ بستیاں قائم کیں اور اب ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کے بعد بحالی و تعمیرِ نو میں بھی گھروں کی تعمیر میں معاونت الخدمت تعمیر وطن پراجیکٹ کا اہم جزو ہے۔ 
الخدمت فاؤنڈیشن گھروں کی تعمیر میں معاونت کے ساتھ ساتھ ربیع کی اہم فصل گندم کی بوائی کےلیے 500 ہزار کسانوں کو بیج، کھاد اور زرعی ادویات بھی فراہم کر چکی ہے. اس کے ساتھ ساتھ مکمل یا جزوی طور پر متاثر ہونے والے سکول، مدارس اور  مساجد کی تعمیر و مرمت کا کام کیا جارہا ہے۔ ابتدائی طور پر دو دو سو  سکول، مدارس اور مساجد کی بحالی کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔ بحالی کا یہ کام چاروں صوبوں میں کیا جائےگا۔ الخدمت اب تک ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں پر 10 ارب  روپے خرچ کر چکی ہے۔ جبکہ ابتدائی طور پر 5 ارب روپے سے بحالی و تعمیر نو کے منصوبہ جات جاری ہیں. 
تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی پنجاب کے صدر ڈاکٹر اشرف علی عتیق، تونسہ کے صدر عزیز اللہ قیصرانی، الخدمت وسطی پنجاب کے نائب صدر جاوید اقبال، الخدمت میڈیا ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے سینئر مینجر شعیب ہاشمی سمیت معززینِ شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Advertisement
کیمیکل فیکٹری میں دھماکا، مالک اور منیجر سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج

کیمیکل فیکٹری میں دھماکا، مالک اور منیجر سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج

  • 18 گھنٹے قبل
بھارت کو ایک اور سبکی کا سامنا،دبئی ائیر شو میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

بھارت کو ایک اور سبکی کا سامنا،دبئی ائیر شو میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

  • ایک دن قبل
بھارتی تیجس گرنے کے بعد طیارہ بنانے والی کمپنی کے شیئرز گر گئے

بھارتی تیجس گرنے کے بعد طیارہ بنانے والی کمپنی کے شیئرز گر گئے

  • 21 گھنٹے قبل
لکی مروت : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،دو کمانڈروں سمیت 10 خارجی جہنم واصل

لکی مروت : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،دو کمانڈروں سمیت 10 خارجی جہنم واصل

  • 18 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی 

وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی 

  • ایک گھنٹہ قبل
ضمنی انتخابات: وزارت داخلہ نے سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کی تعیناتی کا آرڈر جاری کر دیا

ضمنی انتخابات: وزارت داخلہ نے سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کی تعیناتی کا آرڈر جاری کر دیا

  • 19 گھنٹے قبل
گلوکارعلی ظفر اور علی حیدر کا شہرہ آفاق گانا   "ظالم نظروں سے" ریلیز کرنے کا فیصلہ

گلوکارعلی ظفر اور علی حیدر کا شہرہ آفاق گانا  "ظالم نظروں سے" ریلیز کرنے کا فیصلہ

  • 17 گھنٹے قبل
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں استحکام،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں استحکام،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ناممکن ہے،وزیر خارجہ

مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ناممکن ہے،وزیر خارجہ

  • 19 گھنٹے قبل
مسلسل کمی کے بعد سونا آج پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

مسلسل کمی کے بعد سونا آج پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک گھنٹہ قبل
بنوں:سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد جہنم واصل 

بنوں:سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد جہنم واصل 

  • ایک گھنٹہ قبل
کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہیں،وزیر اعظم

کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہیں،وزیر اعظم

  • 21 گھنٹے قبل
Advertisement