جی این این سوشل

پاکستان

تحریک انصاف  کو 56 شرائط کیساتھ فیض آباد پر جلسے کی اجازت مل گئی

راولپنڈی : ڈپٹی کمشنر  راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جلسے کی مشروط اجازت دیدی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تحریک انصاف  کو 56 شرائط کیساتھ فیض آباد پر جلسے کی اجازت  مل گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف کو 26 نومبر کے لیے فیض آباد کے پاس جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی ،  ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) راولپنڈی نے 56 شرائط کے ساتھ ایک دن کے جلسے کی اجازت دی۔

 انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی 27 نومبر کو آمد کے پیش نظر 26 کی رات جلسہ گاہ خالی کرنا ہو گا۔

نوٹفکیشن کے مطابق عمران خان کو جان کے لاحق خطرات کے پیش نظر جلسہ گاہ میں آمد اور روانگی مقررروٹس کے علاوہ نہیں ہو گی، سٹیج پر بلٹ بروف روسٹرم ہونا چاہیے، اسلحہ کی نمائش، عدلیہ اور دیگر اداروں کے خلاف تقاریر نہیں ہونگی۔

ڈی سی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مذہبی جذبات ابھارنے اور کسی گروہ کے خلاف بات نہیں ہوگی ، لاؤڈ سپیکر کا مخصوص وقت میں ہی استعمال ہوگا، عوام کی آمد ورفت کے دوران تلاشی ہو گی ، سٹیج پر موجود مقررین کے نام اور دیگر تفصیلات قبل ازوقت انتظامیہ کو آگاہ کرنا ہوگا۔

اجازت نامے کی کاپیاں تمام متعلقہ اداروں کو بھجوا دی گئی ہیں۔

دنیا

امریکہ نے ایران پر بڑی پابندی عائد کردی

امریکہ کی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے بتایا کہ امریکا نے ایران کی سولہ شخصیات اوردو کمپنیوں پر پابندیاں لگائی گئیں ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ نے ایران پر  بڑی پابندی عائد  کردی

امریکا اور برطانیہ نے ایران کو ڈرون طیارے بنانے کے لئے انجن فراہم کرنے والی دو کمپنیوں، فوجی سامان فراہم کرنے والی چھ کمپنیوں اور کئی افراد  پر نئی پابندیاں لگا دیں۔ 

امریکہ کی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے بتایا کہ امریکا نے ایران کی سولہ شخصیات اوردو کمپنیوں پر پابندیاں لگائی گئیں ہیں ۔ ان کمپنیوں نے ایران کے لئے ڈرون طیاروں کے انجن بنائے تھے۔
اسی دوران برطانیہ نے بھی سات ایرانیوں  اور چھ کمپینوں پر پابندیاں لگا دی ہیں۔ لندن میں برطانوی حکام نے بتایا ہے کہ جن افراد پر پابندیاں لگائی گئیں ان کا تعلق  ملڑی سامان بنانے والی صنعتوں سے ہے۔

امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے ایران  سے تعلق رکھنے والے افراد اور کمپنیوں پر حالیہ پابندیاں ایران کے اسرائیل پر درجنوں ڈرون اور سینکڑوں میزائلوں کے ساتھ حملوں کے بعد ان ممالک کی جانب سے سامنے آنی والی پہلی پابندیاں ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ

راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جب کہ باقی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ

راولپنڈی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث  سے منسوخ کردیا گیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا پہلا میچ آج راولپنڈی کے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا ، میچ میں ٹاس ہونے کے باوجود نامہربان موسم کی بے وقت مداخلت کی وجہ سے ایک بال کا کھیل بھی نہیں ہوسکا۔

امپائرز نے کئی بار گراؤنڈ کی انسپکشن کے بعد میچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی 20 اپریل کو پنڈی میں ہی  کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جب کہ باقی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ٹیکنا لو جی کو مزید وسعت دینے کیلئے حکومتی پروجیکٹس جاری ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

عطا تارڑ نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو ہر صورت آئی ٹی کی جانب راغب ہونا چاہیے کیونکہ اس سے ملک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئے گی اور پاکستان میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹیکنا لو جی  کو مزید وسعت  دینے کیلئے حکومتی پروجیکٹس جاری ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ٹیکنالوجی اور پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے۔اسلام آباد میں آج (جمعرات) ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کے مقصد کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے پانچویں بڑے ملک پاکستان کو قدرت نے بے پناہ قدرتی اور انسانی وسائل سے نوازا ہے اور انسانی وسائل ہمارا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔انہوں نے ان قدرتی اور انسانی وسائل کی بین الاقوامی سطح پرتشہیر اور استعمال کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو سہولت بہم پہنچانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی فریم ورک کی منظوری دی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان سالانہ پچاس ہزار انجینئر اور آئی ٹی گریجویٹ پیدا کرتا ہے اور دنیا بھر میں انہیں نمایاں مقام ملتا ہے۔انہوں نے پروگرام میں شریک کمپنیوں سے کہا کہ وہ چِپ ڈیزائننگ اور سیمی کنڈکٹر کی صنعت میں مزید بہتری کیلئے ٹھوس تجاویز پیش کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو ہر صورت آئی ٹی کی جانب راغب ہونا چاہیے کیونکہ اس سے ملک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئے گی اور پاکستان میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll