Advertisement
پاکستان

ن لیگ کا وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر غور

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے یا نہیں؟ ن لیگ نے اس پہ غور و خوص کے لیے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر نومبر 28 2022، 1:45 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
ن لیگ کا وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش  کرنے پر غور

ن لیگ کے انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی زیر صدارت بلائے جانے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اس بات پہ غور کیا جائے گا کہ پہلے مرحلے میں وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جائے اور فوری طور پر تحریک عدم اعتماد نہ لائی جائے۔

حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت بلائے جانے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تمام آئینی و قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا اور غور و خوص کے لیے صلاح و مشورہ بھی ہو گا؟

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ میں وزیر اعلیٰ الیکشن پر نظر ثانی کی درخواست پہ از سر نو قانونی مشاورت بھی کی جائے گی۔

Advertisement
پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

  • 2 دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 3 دن قبل
پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

  • 19 گھنٹے قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

  • 21 گھنٹے قبل
نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

  • 18 گھنٹے قبل
پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

  • 18 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

  • 3 دن قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

  • 20 گھنٹے قبل
دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

  • 3 دن قبل
پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

  • 3 دن قبل
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

  • 3 دن قبل
Advertisement