پاکستان
آرمی چیف کا فوجی فاؤنڈیشن کے مختلف منصوبوں کا افتتاح
آرمی چیف جنرل باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن کے مختلف منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فوجی فاؤنڈیشن کے صحت عامہ کے منصوبوں کا بھی مشاہدہ کیا۔ آرمی چیف کو مصنوعی اعضالگانےکی جدیدترین سہولت پربریفنگ دی گئی،
آرمی چیف کو فاؤنڈیشن یونیورسٹی نرسنگ کالج کےحوالےسےبھی آگاہ کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نوتعمیرشدہ ایسٹ رج اسپتال کابھی دورہ کیا۔ 146بستروں پرمشتمل اسپتال میں پرائیویٹ مریضوں کابھی علاج کیا جاتا ہے۔
آرمی چیف نےصحت عامہ کیلئےفوجی فاؤنڈیشن کی کوششوں اور کردار کو سراہا۔ فوجی فاؤنڈیشن سابق فوجیوں اور ان کے اہلخانہ کو ملازمت کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔
پاکستان
چیف الیکشن کمشنر اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی طلبی
پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو جلسوں کی اجازت نہ دینےپرتمام فریقین کو 7 دسمبر کو طلب کر لیا
-1280x720.jpg)
پشاورہائیکورٹ ہائی کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سے سوال کیا ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسوں کی اجازت نہ دینے پر نگراں حکومت کے خلاف کارروائی کی، چیف سیکرٹری وضاحت کریں کیا ایس اوپیز صرف پی ٹی آئی کیلئے ہیں۔
پشاور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کو جلسوں کی اجازت نہ دینے کے خلاف توہین عدالت کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا۔ عدالت نے چیف الیکشن کمشنر اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو ذاتی حثیت میں طلب کرلیا ہے۔
عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمشنر بتائیں کیا پی ٹی آئی ضابطہ اخلاق پرعمل کررہی ہے، اور کیا پی ٹی آئی کو انتخابی مہم سے روکا جا سکتا ہے۔الیکشن کمشنر بتائیں کیا پی ٹی آئی ضابطہ اخلاق پرعمل کررہی ہے اور کیا اس جماعت کو انتخابی مہم سے روکا جا سکتا ہے۔
عدالت نے تحریری حکمنامے میں کہا ہے کہ الیکشن کمشنر اور چیف سیکرٹری سمیت تمام فریقین 7 دسمبر کو عدالت میں پیش ہوں۔
پاکستان
افغانستان اپنے ملک میں دہشتگردی کے خلاف اقدامات کرے ،ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے ایک بار پھر افغان حکام سے کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے کارروائیاں کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کےخلاف فوری اور مؤثر اقدامات کریں

پاکستان نے ایک بار پھر افغان حکام سے کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے کارروائیاں کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کےخلاف فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج(جمعہ) اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہارکیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد پاکستان پر حملے کررہے ہیں جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا نقصان ہورہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ پر امن اور دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر اس بات پر زور دیا ہے کہ افغانستان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی جاری رہنی چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں اور ان پر کام کرنے والے کارکنوں کے تحفظ کا پختہ عزم کررکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں سی پیک یا سرمایہ کاری کے دیگر منصوبوں کےخلاف کسی بھی دہشت گرد تنظیم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے۔
بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان نے بھارت پرظالمانہ قوانین ختم کرنے اور مقبوضہ خطے میں احتجاج کو دبانے کےلئے دہشت گردی کو ترک کرنے پر زو ر دیا۔
ترجمان نے غزہ میں مستقل جنگ بندی اور پائیدارقیام امن کےلئے پاکستان کے عزم کاا عادہ کیا۔
مغربی کنارے میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا عالمی برادری اس سلسلے میں فلسطینیوں کےخلاف اسرائیلی کارروائیاں بند کرانے کےلئے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا پاکستان مقبوضہ فلسطین میں جاری جنگی جرائم کے مکمل احتساب کا مطالبہ کرتا ہے۔
پاکستان
خدیجہ شاہ کے خلاف منی لانڈنگ ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز
خدیجہ شاہ کے بینک اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن ہوئی ہیں، ذرائع
-1280x720.jpg)
وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے خدیجہ شاہ کیخلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ کے بینک اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن ہوئی ہیں،ایف آئی اے نے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کیلئے متعلقہ بینکوں سے تفصیلات مانگ لیں،
ایف آئی اے نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ساتھ ہی بنک اکاونٹ کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے متعلقہ محکموں کو خط لکھ دیے ہیں۔
ذرائع ایف آئی اے کاکہنا ہے کہ تمام ریکارڈ آنے کے بعد خدیجہ شاہ سےپوچھ گچھ کی جائے گی، خدیجہ شاہ سے جیل میں انوسٹی گیشن کی جائے گی جبکہ بینک میں ہونے والی بیرون ملک ٹرانزیکشنز کے حوالے بھی سوالات پوچھے جائیں گے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے، بیرسٹرعلی ظفر
-
دنیا ایک دن پہلے
قزاخستان کے شہر الماتے کے ہاسٹل میں آتشزدگی سے 13 افرادجاں بحق ،2زخمی
-
علاقائی 9 گھنٹے پہلے
کل بروز ہفتہ تعلیمی ادارے بند رہیں گے، کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ
-
تجارت 14 گھنٹے پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان، پٹرول کے نرخ برقرار
-
تجارت ایک دن پہلے
یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
تجارت 2 دن پہلے
روپے کی قدر میں کمی، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
-
تجارت 2 دن پہلے
بجلی کی قیمت میں مزید 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان
-
پاکستان 2 دن پہلے
مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف ایون فیلڈ ریفرنس میں بری