جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان کا مالیاتی خسارہ بڑھ کر 809 ارب روپے ہوگیا

پاکستان کا مالیاتی خسارہ بڑھ کر 809 ارب روپے ہوگیا۔ وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کا مالیاتی خسارہ بڑھ کر 809 ارب روپے ہوگیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح 25.5فیصدریکارڈ کی گئی ہے ۔ برآمدات ، ایف بی آر ریونیو اور زرعی قرضوں کی فراہمی میں اضافہ ہوا۔ حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی میں کمی متوقع ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ، ترسیلات زر ،درآمدات ، غیر ملکی سرمایہ کاری اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ریکارڈ ہوئی۔  گزشتہ برس کے جولائی تاستمبر کے مہینوں میں مالیاتی خسارہ 438 ارب روپے تھا۔

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں چار ماہ میں کمی ہوئی اور گزشتہ برس کے5 ارب30 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2ارب 80کروڑ ڈالر ہے۔

جبکہ بیرون ملک سے ترسیلات زر میں8.6 فیصد کمی ہوئی ہے۔ چار ماہ میں بیرون ملک سے9 ارب90 کروڑ ڈالر کی ترسیلات ہوئیں جو گزشتہ برس 10 ارب80 کروڑ ڈالر تھیں۔

پاکستان

وزیراعظم کا سمگلنگ اوربجلی چوری کی روک تھام کیلئے مشترکہ کوششوں پرزور

اگر عزم مضبوط ہوتو ہرقسم کے چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم کا سمگلنگ اوربجلی چوری کی روک تھام کیلئے مشترکہ کوششوں پرزور

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے سمگلنگ، بجلی اورٹیکس چوری اور دوسری خامیوں پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوںنے آج(جمعہ) اسلام آباد میں سمگلنگ کے خاتمے کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور مسلح افواج سمیت تمام اداروں کو ریونیو، بجلی اور گیس کے شعبوں میں نقائص کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرناچاہئے۔

انہوں نے کہا کہ سمگلنگ اور غیرقانونی تجارت کے نتیجے میں ملکی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نگران حکومت کے دوران بجلی کے شعبے میں اٹھاون ارب روپے کی وصولی کی گئی جبکہ سمگلنگ میں بھی کمی آئی۔

انہوں نے کہا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر عزم مضبوط ہوتو ہرقسم کے چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے۔
 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ٹریکٹروں کی پیداوارمیں 8 ماہ کے دوران 68 فیصد اضافہ

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں زرعی ٹریکٹروں کے 18928 یونٹس کی پیداوار ریکارڈکی گئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹریکٹروں کی پیداوارمیں 8 ماہ کے دوران 68 فیصد اضافہ

اسلام آباد: ملک میں ٹریکٹروں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 68 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں زرعی ٹریکٹروں کے 31915 یونٹس کی پیداوار ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ 68.61 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں زرعی ٹریکٹروں کے 18928 یونٹس کی پیداوار ریکارڈکی گئی تھی۔

فروری میں ٹریکٹروں کے 3366یونٹس کی پیداوار ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال فروری میں ملک میں ٹریکٹروں کے 3330 یونٹس کی پیداوار ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں ملت کے 20666 یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 81 فیصدزیادہ ہے،

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات

دونوں ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے مل کر کام کرنے پر زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور ایران کے باہمی فائدے کے لئے بارٹر تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔

صدر مملکت نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔

ایرانی سفیر نے صدر مملکت کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll