جی این این سوشل

دنیا

امریکا کا ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کا عندیہ

واشنگٹن : امریکا نے نیوکلیئر ڈیل کی پاسداری کیلئے ایران پر عائد متعدد پابندیاں اٹھانے کا عندیہ دے دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکا کا ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کا عندیہ
امریکا کا ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کا عندیہ

ترجمان امریکی دفتر خارجہ کے مطابق نیوکلیئر ڈیل کی پاسداری کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے کیلئے ہم تیار ہیں، ایران پر عائد ایسی پابندیاں بھی اٹھالی جائیں گی جن کا نیوکلیئر ڈیل کیساتھ کوئی تعلق نہیں۔قبل ازیں دیرینہ حریف امریکا اور ایران کا کہنا ہے کہ کسی فوری کامیابی کی توقع نہیں ہے تاہم دونوں حکومتوں اور یورپی یونین نے ابتدائی بات چیت کو مثبت قرار دیا۔

 ایران اور عالمی طاقتوں نے ویانا میں منگل کو ہونے والے مذاکرات کے ابتدائی دور کو تعمیری قرار دیا ہے اور کہا کہ وہ تہران پر عائد امریکی پابندیوں پر بات چیت کے لیے ورکنگ گروپ قائم کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں تاکہ تہران پر عائد پابندیوں کو ختم اور 2015 کا جوہری معاہدہ بحال کیا جا سکے ۔

 ویانا میں یورپی یونین کی صدارت میں منعقد ہونے والی میٹنگ میں ایران، چین، جرمنی، فرانس، روس اور برطانیہ کے نمائندے موجود تھے ۔ امریکا شامل نہیں تھا البتہ امریکی وفد ویانا میں موجود تھا اور یورپی یونین کے مذاکرات کار انہیں میٹنگ کی تفصیلات سے مسلسل آگاہ کرتے رہے ۔

واضح رہے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں ایران کے ساتھ معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر معاشی پابندیاں عائد کردی تھیں جب کہ معاہدے کے دیگر عالمی فریقین برطانیہ، جرمنی، فرانس، روس اور چین نے ایران سے معاہدہ جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

 

کھیل

ماجد بشیر کواسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا

ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر و چیئرمین طارق محمود مرتضیٰ کی زیر صدارت منعقد ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ماجد بشیر کواسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا

اسلام آباد: ماجد بشیر کو اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا۔

ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر و چیئرمین طارق محمود مرتضیٰ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

ماجد بشیر کو ان کی شاندار خدمات اور قائدانہ کردار پر اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کا نیا صدر منتخب کیا گیا، جنہوں نے اپنے انتخاب کے بعد تمام ایسوسی ایشنز اور یونٹس کو پاکستان ٹینس فیڈریشن کے پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ماجد بشیر نے یقین دلایا کہ ملک میں ٹینس کے فروغ اور نوجوان ٹینس کھلاڑیوں کو بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشنز اور یونٹس کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے علاوہ ٹینس کے کھیل کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے اہداف حاصل کیے جائیں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے 212 سکول تبا ہ

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 590 ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے 212 سکول تبا ہ

غزہ پر اسرائیل کی مسلسل وحشیانہ بمباری میں گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک 212 سکولوں کو براہ راست نشانہ بنایاگیا۔

 اقوا م متحدہ کے بچوں کے ادارے کے مطابق سیٹلائٹس کے ذریعے لی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر سے جاری تنازعے میں کم از کم ترپن سکول مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ ماہ کے وسط سے سکولوں پر حملوں میں نو فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں میں مزید 86 فلسطینی شہید کردیے۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 590 ہوگئی۔ 

 یاد رہے کہ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں سے7 اکتوبر سے اب تک 74 ہزار 889 فلسطینی زخمی ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بشام حملے کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لائیں گے ، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ  نے کہا کہ 2019سے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اقدامات کے بعد پاک بھارت تعلقات ختم ہوچکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشام حملے کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لائیں گے ، دفتر خارجہ

 پاکستان نے بشام میں دہشت گرد حملے کےمنصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور معاونین کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کااعادہ کیا ہے جس کے باعث پانچ چینی باشندوں نے اپنی جانیں گنوائیں۔

 دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج(بدھ) اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ یہ حملہ پاک چین دوستی کے دشمنوں کی کارستانی ہے۔

 ممتازز ہرہ بلوچ نے کہاکہ پاکستان چینی باشندوں، منصوبوں اور ملک میں موجود چینی اداروں کی حفاظت و سلامتی کو یقینی بنانے کےلئے چینی بھائیوں کے ساتھ کام جاری رکھے گا ،  انہوں نے کہاکہ اس قسم کی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی اور ہم سی پیک کی ترقی اور تعاون کے فروغ کےلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ  نے کہا کہ 2019سے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اقدامات کے بعد پاک بھارت تعلقات ختم ہوچکے ہیں۔

 ممتاز زہرہ بلوچ نے واضح کیا کہ بھارتی قابض حکام مقبوضہ جموں و کشمیر میں دریافت کئےگئے لیتھیم کے ذخائر کے کچھ بلاک نیلا م کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ استحصالی منصوبے چھوڑ دے اور کشمیریوں کی اپنی دھرتی اور قدرتی وسائل کے حق کا احترام کرے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll